• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی ایمان الشنطی اہل خانہ سمیت جاں بحق

Updated: December 12, 2024, 8:00 PM IST | Jerusalem

اسرائیل کے فضائی حملے میں فلسطینی صحافی ایمان الشنطی، ان کے شوہر اور ان کے تین بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ اپنی موت سے ۳؍ گھنٹے قبل ایمان الشنطی نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی سلامتی کی اطلاع دی تھی۔

Iman Al Shanti with his children. Photo: X
ایمان الشنطی اپنے بچوں کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

اسرائیلی حملے میں صحافیوں کی موت کے دوران وائس آف الاقصیٰ ریڈیو کے براڈ کاسٹر اور فلسطینی صحافی ایمان الشنطی،ان کے شوہر اور ان کے تین بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ شہر میں شیخ ردوان میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔ ایمان الشنطینے بدھ کو اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے سے تین گھنٹہ قبل ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’اب تک ہم کس طرح بچے ہوئے ہیں۔ اللہ شہیدوں کی مغفرت کرتے۔‘‘ اسرائیلی حملے میں ایمان الشنطی، ان کے شوہر اوران کے تین بچے علمہ، عمر اور بلال جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بیرونِ ملک مقیم شامیوں سے وطن لوٹ آنے کی اپیل، حالات معمول کی طرف گامزن

غزہ کے سرکاری میڈیا کے دفتر نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ایمان الشنطیکی موت کے بعدغزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد ۱۹۳؍ہوچکی ہے۔ ایمان الشنطی اصل الاقصیٰ (دی روٹ آف دی اسٹوری)،جو ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشر کیا جاتا تھا، کیلئے جانی جاتی تھی۔

فلسطینی میڈیا فورم نے ان کی موت پر اظہار غم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وہ ایمان الشنطیکا کام جاری رکھیں گے جنہوں نے فلسطین کیلئے اپنی جان قربان کی ہے۔‘‘فورم نے فلسطینی صحافیوں کی حفاظت کیلئے عالمی برادری کی جدوجہد میں کمی اور خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۴۴؍ ہزار ۸۰۵؍ فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ عالمی برادری کے مسلسل دباؤ کے باوجود اسرائیل نے فلسطینی خطے میں اپنی جارحیت جاری رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK