• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ: برطانیہ کے ڈاکٹروں کا خط، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

Updated: August 25, 2024, 2:43 PM IST | Inquilab News Network | London

برطانیہ کے ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو خط لکھ کر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کی اپیل کی ہے- ڈاکٹروں نے نشاندہی کی کہ غزہ میں مہلوکین کی حقیقی تعداد ریکارڈ تعداد سے کئی زیادہ ہوسکتی ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

برطانیہ کے ڈاکٹرز، جنہوں نے اسرائیلی جنگ کے دوران غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات انجام دی ہیں، نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو خط لکھ کر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اپنے خط میں غزہ کے حالات بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری ’’ناقابل تصور ظلم و ستم‘‘ کو ختم کریں۔ ڈاکٹروں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں مہلوکین کی حقیقی تعداد معلوم کرنا ناممکن ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق مہلوکین کی حقیقی تعداد ۴۰؍ ہزار ہے ، یہ تعداد ان افراد کی ہے جن کی لاشوں کی شناخت کی جاچکی ہے جبکہ حقیقی تعداد کئی زیادہ ہے۔ خط میں میڈیکل جرنل لانسیٹ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس کے مطابق غزہ میں مہلوکین کی حقیقی تعداد ایک لاکھ ۶۰؍ ہزار ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: صدارتی الیکشن میں کملاہیرس کو ٹرمپ پر مزید سبقت حاصل ہوگئی

خط میں ڈاکٹروں نے غزہ کے اسپتالوں کے حالات کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسپتالوں کے باہر اور اندر ۵؍ سال سے کم  عمر کے بچوں میں کھانسی عام ہے۔ ڈاکٹروں نے مزید کہا ہے کہ غزہ کے جن اسپتالوں میں ہم نے کام کیا ہے وہاں ہیپیٹاٹیس اے اور یرقان کا انفیکشن پھیل رہا ہے۔ خط کے مطابق حاملہ خواتین غیر صحت مند حالات میں جنم دے رہی ہیں کیونکہ غزہ میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں صاف صفائی ہو اور لوگوں کا ہجوم نہ ہو۔ اسی وجہ سے خواتین میں خراب صحت اور موت کا رسک بڑھ رہا ہے۔ بہت سی خواتین کی موت زچگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے کیئر اسٹارمر کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ "اگر آپ نے وہ دیکھا ہوتا جو ہم نے دیکھا ہے، وہ سنا ہوتا جو ہم نے سنا ہے اور ان حالات کا تجربہ کیا ہوتا جو ہم نے کیا ہے تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔"  ڈاکٹروں نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے کے علاوہ کہا کہ غزہ میں بلاروک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کو ممکن بنانے کیلئے سرحدوں کو کھولا جائے۔
ڈاکٹروں نے مزید کہا ہے کہ روزانہ برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں اور گولہ بارود فراہم کر رہا ہے اور اس کے دوسرے دن انہی ہتھیاروں سے غزہ کے مرد، خواتین اور بچوں پر حملے کر  انہیں ہلاک کردیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK