• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: ملائیشیا میں اسٹاربکس نے اپنے درجنوں اسٹورس بند کر دیئے

Updated: November 22, 2024, 10:05 PM IST | Kualalampur

اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے برانڈس کے عالمی بائیکاٹ کے درمیان اسٹاربکس نے ملائیشیا میں اپنے درجنوں اسٹورس بند کر دیئے ہیں۔ اس سہ ماہی میں کمپنی کو زبردست خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ملک بھر میں اسرائیل کے حامی برانڈز اور مصنوعات کے بائیکاٹ کے دوران ملائیشیا میں اسٹاربکس نے اپنے درجنوں اسٹور بند کر دیئے ہیں۔ملائیشیا کے نیوز آوٹ لیٹ ’’دی رکیاٹ پوسٹ‘‘کے مطابق ’’اسٹاربکس نے ملائیشیا بھر میں عارضی طور پر اپنے ۴۰۸؍ میں سے ۵۰؍اسٹورس بند کر دیئے ہیں۔ تاہم، یہ معلوم نہیں کیا جاسکا ہے کہ یہ بڑے پیمانے پر ملائیشیا کے باشندوں کے ذریعے اسرائیل مخالف بائیکاٹ کی وجہ سے ہوا ہے یا نہیں لیکن اس بات کو قبول کیا گیا ہے کہ ’’یہ فیصلہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا نتیجہ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: عیسائیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں کوئی کمی نہیں: یونائٹیڈ کرسچین فورم کی رپورٹ

برجایا فوڈ کی رپورٹ
اگست کے آخر میں برجایا فوڈ نامی کمپنی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’اس سہ ماہی میں مشرقی وسطیٰ میں ہونے والی جنگ کے سبب لوگوں کے خیالات تبدیل ہونے کی وجہ سے ہمارے اثاثے اور ٹیکس لگنے سے پہلے ہونے والے منافع میں کمی واقع ہوئی ہے۔‘‘برجایا فوڈ نے مشرقی وسطیٰ میں ہونے والی جنگ اور اپنے خسارے میں لنک ہونے کے باوجود آؤٹ لیٹ ’دی بزنس ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ’’ اگست میں ہم نے چند ہی اسٹور بند کئے تھے مبینہ طور پر بند اسٹور عارضی طور پر جاری ہیں۔‘‘

برجایا فوڈ نے مبینہ طور پر جون تک تین ماہ میں ۲ء۳۸؍ ملین ملائیشیائی رینگٹ کے منافع کا سامنا کیا ہے جبکہ اس کی فروخت نصف سے بھی کم ہوچکی ہے۔جون تک کمپنی کو سال بھر میں ۵ء۲۰؍ ملین ڈالرکا نقصان ہوا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلے اس کے جاری جائزے کا حصہ تھے تاکہ اخراجات کو کم کیا جا سکے جبکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملازمت میں کوئی نقصان نہ ہو۔کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’اہم بات یہ ہےکہ اسٹورس کے عارضی اور مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے متاثر نہیں ہوا ہے کیونکہ انہیں دیگر اسٹورس میں کام دیا گیا ہے تا کہ وہ ہمارے گاہکوں کی خدمات جاری رکھیں۔‘‘

فلسطینی حامی مظاہروں کے درمیان اسٹاربکس نے اپنے اسٹور بند کئے ہیں۔ تصویر: ایکس

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK