• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: ناروے کی امدادی کارکنان پر حملے کی مذمت، ناقابل قبول قرار دیا

Updated: August 30, 2024, 10:19 PM IST | Oslo

ناروے نے حال ہی میں غزہ میں امدادی کارکنان پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ جنگ کے دوران فلسطینی خطے میں امدادی کارکنان کیلئے خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ناروے کے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کے وزیر نے کہا کہ دنیا میں غزہ امدادی کارکنان کیلئے سب سے زیادہ خطرناک مقام ہے۔

The UN car that has been targeted. photo: X
اقوام متحدہ کی وہ کار جسے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اتصویر: ایکس

ناروے نے حال ہی میں غزہ میں امدادی کارکنان پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ جنگ کے دوران فلسطینی خطے میں امدادی کارکنان کیلئے خطرہ بڑھ رہا ہے۔ جمعہ کو ناروے کے انٹرنیشنل دیولپمنٹ کے وزیر این بیتھ وینیری نے اسرائیل کے امدادی کارکنان پر حملے کو ’’ناقابل قبول ‘‘قرار دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آسام اسمبلی میں جمعہ کی نماز کیلئے ملنے والا وقفہ ختم

اس گاڑی، جسے اسرائیلی فوجیوں نے نشانہ بنایا ، میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے اہلکارسوار تھے۔ انہوں نے حملے سے قبل اسرائیلی ڈیفینس فورس (آئی ڈی ایف) ایک سے زیادہ منظوری حاصل کی تھی۔ اس ضمن میں وینیری نے کہا کہ ’’مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ چیک پوائٹ پر پہنچنے کے دوران اقوام متحدہ کی گاڑی کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’غزہ امدادی کارکنان کیلئے دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک مقام ہے۔یہ ناقابل قبول ہے کہ امدادی کارکنان کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنے کے دوران نشانہ بنایا جائے۔کہیں بھی اور کبھی بھی عالمی انسانی قوانین کی قدر کرنی چاہئے۔ اس حادثے کی فوری تفتیش ہونی چاہئے۔‘‘ خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میںغزہ میں ۴۰؍ہزار سے زائدفلسطینی ہلاک جبکہ ۹۲؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے مغربی کنارے سے ۱۰؍ہزار ۳۰۰؍ فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ یاد رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے ۱۹۳؍ اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK