• Thu, 14 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنین:اسرائیلی چھاپوں سے ۳۵؍ ہزار فلسطینیوں کیلئے پانی کی سپلائی تباہ ہو گئی ہے: یو این

Updated: September 13, 2024, 4:36 PM IST | Jerusalem

او سی ایچ اے نے نشاندہی کی ہے کہ جنین میں اسرائیل کے چھاپوں میں اضافے کے سبب سڑکیں خستہ حال ہو گئی ہیں۔ پانی کے پائپس کو نقصان پہنچے سے ۳۵؍ ہزار فلسطینی شہریوں کیلئے پانی کی سپلائی تباہ ہو گئی ہیں۔

Israeli bulldozers can be seen on the streets of Jenin. Photo: X
جنین کی سڑکوں پر اسرائیلی بلڈوزر دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کی ہیومینٹیرین (انسانی) ایجنسی او سی ایچ اے نے کہا ہے کہ ’’اسرائیلی فوج نے جنین کے ایک گاؤں کفردان، جنین کے پناہ گزین کیمپ اور مشرقی جنین میں اپنے چھاپوں کے سبب سڑکوں، پانی اور سیویج سسٹم کو تباہ کر دیا ہے۔ جنین میں ۴۵؍ گھر مکمل طور پر ناقابل رہائش بن چکے ہیں جس کی وجہ سے ۲۹۷؍ افراد بے گھر ہوئے ہیں جن میں۱۰۲؍ بچے ہیں۔ اسرائیل کی بلڈوزر اور بھاری مشینون نے تقریباً ۲۵؍ کومیٹر کی سڑکوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’وقف ترمیمی بل غیر آئینی ہے جسے ہر گز منظور نہیں کیا جاسکتا ‘‘

خیال رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو اسرائیلی جنگ کی شروعات کے بعد سے اسرائیل کے مغربی کنارے اور جنین میں اپنے چھاپے بڑھا دیئے ہیں۔ سڑکوں کی تباہی کی وجہ سے پانی اور سیوج کے پائپس کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے جنین کےشہری ۲۸؍اگست سے پانی کی سپلائی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ پائپ کو نقصان پہنچے کے سبب خیموں اور پڑوس کے علاقوں میں سیوج اوورفلو بھی ہواہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ۴۱؍ ہزار فلسطینی ہلاک جبکہ ۹۴؍ ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی مظالم کے سبب فلسطینی مشکلات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK