• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اسرائیلی معیشت کو سب سے زیادہ سست رفتاری کا سامنا :اوای سی ڈی

Updated: August 23, 2024, 4:21 PM IST | Jerusalem

آرگنائزیشن فار اکنامک کارپوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) نے کہا ہے کہ اپریل سے جون کے درمیان اسرائیلی معیشت کو سب سے زیادہ سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے اسرائیلی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu. Photo: INN
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو۔ تصویر: آئی این این

اسرائیل نے آرگنائزیشن فار اکنامک کارپوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) کے ۳۸؍ممالک میں اپریل سے جون کے درمیان اسرائیلی معیشت کو سب سے زیادہ معاشی سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ او ای سی ڈی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل کی ترقی ۲۰۲۴ء کی پہلی سہ ماہی میں ۱ء۴؍ فیصد تھی جو دوسری سہ ماہی میں کم ہو کر ۳ء۰؍ فیصد ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہند۔ پولینڈ میں اہم اقتصادی معاہدے

مئی میں، او ای سی ڈی نے ۲۰۲۴ء کیلئے اسرائیلی معیشت کی ترقی کیلئے پیشین گوئی کو ۳ء۳؍ فیصد سے کم کر کے ۹ء۱؍ فیصد کر دیا تھا۔ او ای سی ڈی نے اگلے سال یعنی ۲۰۲۵ء کیلئے اسرائیلی معیشت کی ترقی کیلئے ۶ء۴؍ فیصد کا تخمینہ لگایا ہے۔ ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے اسرائیلی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے حکومت جنگ سے متعلق اخراجات سے نمٹنے کیلئے مجبور تھی۔ اس درمیان بینک آف اسرائیل نے ۲۰۲۴ء کیلئے اسرائیلی معیشت کی ترقی کیلئے اپنی پیشین گوئی کو ۵ء۱؍ فیصد تک کم کر دیا ہے جبکہ اسرائیلی وزارت خزانہ کی سالانہ ترقی کی پیشین گوئی ۹ء۱؍ فیصد تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK