• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ: فلسطینی بچی نے زخمی بہن کو دواخانہ لے جانے کیلئےکئی کلومیٹر پیدل سفر کیا

Updated: October 22, 2024, 10:10 PM IST | Jerusalem

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، ایسی صورتحال میں ایک معصوم بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو اپنی زخمی بہن کو اُٹھائے کڑی دھوپ میں تپتی سڑک پر ننگے پاؤں چل رہی ہے۔

Palestinian girl carrying her sister on her shoulder. Photo: X
فلسطینی بچی اپنی بہن کو کندھے پر لے جاتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، ایسی صورتحال میں ایک معصوم بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو اپنی زخمی بہن کو اُٹھائے کڑی دھوپ میں تپتی سڑک پر ننگے پاؤں چل رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھری دوپہر میں ایک فلسطینی معصوم بچی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی اپنی بہن کو کندھے پر اٹھائے جارہی ہے۔ یہ بچی خیمہ بستی (البریج کیمپ) کی طرف جانے کی جدوجہد میں مصروف ہے، اس کے پیر میں چپل بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: روسی فوج سے ۸۵؍ ہندوستانیوں کو رہا کیا گیا ہے: وزارت خارجہ

ایک موٹر سوار نے دیکھا تو وہ تڑپ اٹھا، اس نے بچی سے گفتگو کی ویڈیو ریکارڈ کی ، جس کے مطابق معصوم بچی کی چھوٹی بہن کا پاؤں زخمی ہے، جسے اس نے اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے، وہ روزانہ ایک گھنٹے سے زیادہ کا سفر طے کرکے اسے علاج کیلئے البریج کیمپ کے دواخانہ لے کر جاتی ہے۔ اس کا ویڈیو ایکس ، انسٹا گرام اور فیس بک پر وائرل ہوگیا ہے ۔اسرائیلی مظالم کے سبب اس حال کو پہنچنے والے غزہ کی بے سروسامانی اور بچی کی زبوں حالی دیکھ کر سوشل میڈیا کے بیشتر صارفین تڑپ اٹھے اور انہوں نےہمدردی و افسوس کا اظہار کیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK