• Mon, 06 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

قطر: شیخ موزا کی غزہ نسل کشی اور بچوں کی موت پرعالمی برادری کی خاموشی پر تنقید

Updated: September 14, 2024, 1:55 PM IST | Jerusalem

قطر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن موزا بنت ناصر المسند نے دوہہ، قطر میں انسانی کانفرنس کے درمیان غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے تئیں عالمی برداری کی خاموشی پر تنقید کی ۔انہوں نے غزہ میں بچوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’غزہ کے بچوں کو ان کے خوابوں اور مستقبل سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘

Moza speaking.  Photo: X
موزا خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

قطر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن موزا بنت ناصر المسند نے اپنی تقریر میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی مشکلات کے تئیں عالمی برداری کی بے حسی پر مذمت کی۔ انہوں نے اپنی تقریر، جس کا عنوان تھا’’وی فیلڈ یو چیلڈرن آف غزہ ‘‘، میں غزہ میں انسانی بحران پر توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے تئیں عالمی برداری کے رویے کو نشانہ بنایا اور اسے ’’واضح خاموشی ‘‘ قرار دیا۔ 

انہوں نے دوہہ ، قطر میں عالمی انسانی کانفرنس کے درمیان تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’’طویل عرصے سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ غزہ کے معصوم بچوں ، جو فلسطین کا مستقبل ہیں، پر بمباری کی جا رہی ہے، انہیں بھکمری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بنیادی انسانی شناخت اور حقوق سےمحروم رکھا جا رہا ہے۔ دنیا نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ یہ خاموشی نہ صرف مداخلت بلکہ بے وفائی اور غداری ہے۔‘‘ خیال رہے کہ ان کا یہ بیان تب سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کروڑوں فلسطینیوں کو زندگی گزارنے کیلئے انسانی امداد کی سخت ضرورت ہے۔ 

شیخ موزا نے عالمی لیڈران، بین الاقوامی اداروں اور شہری سماج سے فلسطین کیلئے مقابلہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو’’منظم آپریشن اور جان بوجھ کر فلسطینیوں کو مٹانے کی کوشش قرار دیا۔‘‘ انہوں نے تاریخی مظالم اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کا موازنہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ ۲۰؍ ویں صدی کے المناک واقعات کے بعد دنیا نے عہد کیا تھا کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا اور اب ہم نئے المیہ کے شاہد ہیں، جس میں ذمہ دار افراد کو جوابدہ بھی نہیں ٹھہرایا جا رہا ہے۔انہوں نے فلسطینی بچوں پر غزہ جنگ کے اثرات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ صرف تعداد یا اموات نہیں ہیں۔یہ بچے ہیں جنہیں ان کے بچپن، خوابوں اور مستقبل سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ہم غزہ کے بچوں کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ رقم کردی، سوشل میڈیا پر ایک بلین سے زائد فالوورز

حقوق انسانی کے اداروں اور کارکنان نے ان کی تقریر کو کافی سراہا ۔ خیال رہے کہ قطر نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے اور فلسطین کو انسانی اور سفارتی تعاون بھی فراہم کیا ہے۔ موزا نے یقین دہانی کروائی کہ قطر فلسطین کو امدادفراہم کرنا جاری رکھے گا اور فلسطین کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عالمی براری پر زور دیا کہ وہ ’’جاگ جائیں۔غزہ کے بچے انتظار نہیں کر سکتے۔ ہمیں کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ورنہ تاریخ ہماری بے عملی کا فیصلہ کرے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK