• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ ہندوستان کیلئے اہم مسئلہ ہے، ہم فوری جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں: ایس جے شنکر

Updated: September 09, 2024, 10:32 PM IST | New Delhi

ملک کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جی سی سی کی وزارتی میٹنگ کے دوران کہا کہ غزہ کے حالات ہندوستان کیلئے سب سے اہم مسئلہ ہے اورہندوستان جلد از جلد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا تعاون کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو غزہ کے معصوم شہریوں کی اموات پر بہت افسوس ہے۔

S. Jaishankar during the meeting. Photo: PTI
ایس جے شنکر میٹنگ کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

ملک کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ریاض، سعودی عربیہ میں جی سی سی کی وزارتی میٹنگ کے دوران کہا کہ ’’ غزہ کے حالات ہندوستان کیلئے سب سے اہم مسئلہ ہے اورہندوستان جلد از جلد اسرائیل اور حماس  کے درمیان جنگ بندی کا تعاون کرتا ہے۔
خیال رہے کہ انہوں نے انڈیا گلف کارپوریشن کاؤنسل (جی سی سی ) کی وزارتی میٹنگ کے دوران یہ باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران کہا کہ ’’غزہ کے حالات ہمارے لئے سب سے اہم مسئلہ ہے۔ اس معاملے میں ہندوستان کا ایک ہی موقف ہے۔ ہم دہشت گردی اور یرغمال بنانے کے عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں لیکن ہمیں غزہ کے معصوم شہریوں کی موت کا بھی بہت افسوس ہے۔‘‘ انہوں نے میٹنگ کے دوران مزید کہا کہ ’’کسی بھی صورت میں انسانی قوانین کے اصولوں کومدنظر رکھنا چاہئے۔ ہم جلد از جلد جنگ بندی کا تعاون کرتے ہیں۔ ‘‘خیال رہے کہ ۷؍ اکتوبر کو اسرائیل حماس جنگ کا آغاز ہوا تھاجسے ایک سال مکمل ہونےو الے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۴۱؍ ہزار فلسطینی ہلاک ہوچکےہیں۔اب تک کئی مذاکرات کے بعد بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کیلئے معاہدہ ممکن نہیں ہوسکا ہے۔ 


گلف کارپوریشن کی میٹنگ کی ایک جھلک۔ تصویر: پی ٹی آئی

ملکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان نے ہمیشہ سے فلسطین کے معاملے میں ۲؍ ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔ہندوستان نے فلسطینی انسٹی ٹیوشن کی تعمیر میں بھی شراکت داری کی ہے۔ وہاں  تشویش ناک حالات کے دوران ہم نے فلسطین کو امداد روانہ کی ہے اور اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کیلئے اپنے تعاون میں اضافہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: جنگی جرائم ٹربیونل ہندوستان سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا

خیال رہے کہ جی سی سی میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عربیہ، عمان، قطر اور کویت شامل ہیں۔ مالی سال ۲۰۲۲ء تا ۲۰۲۳ء کیلئے جی سی سی ممالک کے ساتھ ہندوستان کی تجارت کا مکمل حجم ۴۶ء۱۸۴؍ امریکی ڈالر تھا۔ایس جے شنکر نے مزید کہا کہ ’’ جی سی سی کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کر کے انہیں کافی خوشی ہوئی ہے۔ یہ مستقبل کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کا اہم موقع تھی ۔ہندوستان اور جی سی سی کے تعلقات ہندوستان کی تاریخ اور ثقافت سے وابستہ ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ جی سی سی اور ہندوستان کے تعلقات گہرتے ہوتے جارہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK