• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسپین کا عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے خلاف کیس میں شمولیت کا اعلان

Updated: June 06, 2024, 6:33 PM IST | Medred

آج اسپین نے عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے کیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور دو ریاستی حل کو اہمیت دینا ہے۔

Spanish Foreign Minister Jun Albarez. Photo: INN
اسپین کے وزیر خارجہ جون الباریس۔ تصویر: آئی این این

اسپین نےآج اعلان کیا کہ وہ عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے معاملے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ اسپین کے وزیر خارجہ جوس مینوئل الباریس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ہمارا مقصد جنگ کا خاتمہ اور دو ریاستی حل کو اہمیت دینا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسپین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔ جنوبی افریقہ نے گزشتہ سال عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ اسرائیل غزہ میںنسل کشی کی کارروائیاں انجام دے رہا ہے جو ۱۹۴۸ء کے نسل کشی کے کنویشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سوڈانی فوج آر ایس ایف نے گائوں پر حملہ کیا، سیکڑوں افراد جاں بحق

عالمی عدالت نے اسرائیل کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ غزہ میں اور رفح میں اپنا فوجی آپریشن روک دے لیکن اسرائیل نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ اور رفح میں اپنی جارحیت جاری رکھی ہے۔ اسرائیل نے جنوبی افریقہ کے الزامات کو ماننے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ جنوبی افریقہ نسل کشی کے کنویشن کا مذاق اڑا رہا ہے۔ 
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے بارہا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف درخواست داخل کرتے ہوئے عدالت سے اسرائیل کو غزہ اور رفح میں اپنے حملے روکنے اور وہاں انسانی امداد کی ترسیل میں اضافہ کرنے کیلئے احکامات جاری کرنے اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK