حال ہی میں شائع کئے گئے سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’۷۳؍ فیصد اسرائیلی ’’جنگ بندی اور مغویوں کی رہائی‘‘ کے معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 18, 2025, 10:07 PM IST | Jerusalem
حال ہی میں شائع کئے گئے سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’۷۳؍ فیصد اسرائیلی ’’جنگ بندی اور مغویوں کی رہائی‘‘ کے معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔
انادلو ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’حال ہی شائع کئے گئے پول میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ۷۳؍ فیصد اسرائیلی اسرائیل کے ’’جنگ بندی اور مغویوں کی رہائی‘‘ کے معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ سروے، جسے اسرائیلی ڈیلی ماریو نے لازار ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے کیا ہے، ۱۵؍ اور ۱۶؍ جنوری کو کیا گیا تھا۔ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ’’اسرائیلی عوام کی اکثریت معاہدے کی حمایت کرتی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کولکاتا عصمت دری معاملہ: سنجے رائے کو قصوروار ٹھہرایا گیا، پیر کو سزا کا فیصلہ
سروے کا انکشاف
سروے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ’’۴۵؍ فیصد اسرائیلی مضبوط طریقے اور ۲۸؍ فیصد اسرائیلی کچھ حد تک معاہدے کی حمایت کرتے ہیں جس کے بعد معاہدے کی حمایت کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد ۷۳؍ فیصد ہوگئی ہے۔ ۱۹؍ فیصد اسرائیلیوں نے معاہدے کی مخالفت کی ہے جبکہ ۸؍ فیصد اسرائیلیو نے سروے سے خود کو علاحدہ کر لیا۔‘‘ سروے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اسرائیل کے ۹۱؍ فیصد اپوزیشن ووٹ دہندگان سروے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ بنجامن نیتن یاہو کی قیادت والی حکومت کے ۵۲؍ فیصد ووٹ دہندگان سروے کی حمایت کرتے ہیں نیز ۳۷؍ فیصد مخالفت کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت نے سرکاری طور پر معاہدے کومنظوری دے دی تھی۔