• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ترکی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں ثابت قدم رہے گا: رجب طیب اردگان

Updated: May 13, 2024, 4:07 PM IST

اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے حالیہ پوسٹ پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی ہمیشہ فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں ثابت قدم رہے گا۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ جب تک فلسطینی ریاست کاقیام عمل میں نہیں آتا ترکی فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔

Turkey President. Photo: X
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سےحالیہ پوسٹ پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کو دہرایا۔ اس ضمن میں اتوار کو ترکی وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ ’’ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ہمیشہ فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ رویے کی مذمت میں ثابت قدم رہیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: وراثتی ٹیکس کے نفاذ پر ’ سپر امیر‘ ملک چھوڑ دیں گے: ماہر اقتصادیات

خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائیل کیٹز نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کےتعلق سے ترکی کے صدر کے ردعمل کو شیئر کر کے ان کے خلاف جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔ اس ضمن میں ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ترکی ہمیشہ اسرائیل کے قتل عام کو ختم کرنے کیلئے اور اسرائیلی ریاست کو’’عالمی طور پر الگ تھلگ‘‘ کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔اسی لئےاسرائیل کے متعدد سیاستداں ترکی اور ترکی کے صدر کو گستاخ طریقے سے نشانہ بنارہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: یورپی کونسل کے سربراہ کا اسرائیل سے دوبارہ فوجی آپریشن شروع نہ کرنے کا مطالبہ

جب تک فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں نہیں آتا تب تک ترکی فلسطین کے ساتھ ہےـ : وزارت خارجہ
وزرات کے مطابق اسرائیل کی یہ کارروائیاں نہ صرف یہ کہ فلسطینیوں بلکہ اسرائیل کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ اس بیان میں اسرائیل کے ذریعے فلسطینی شہریوں کے خلاف غیر منصفانہ اور نسل پرست پالیسیوں پر روشنی ڈالنے کی اہمیت پربھی زور دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK