• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

متحدہ عرب امارات: چیولرس نائٹ ۳؍ نے غزہ کو ۷۰؍ ٹن کی امداد فراہم کی

Updated: August 03, 2024, 2:06 PM IST | Jerusalem

متحدہ عرب امارات کی ریاستی ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق ملک کے چیولرس نائٹ ۳؍ ایڈمشن نے فلسطین کو ۷۰؍ ٹن کی غذائی امداد فراہم کی ہے۔ خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۳۹؍ ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

متحدہ عرب امارات کی ریاستی ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق ملک کے ’’چیولرس نائٹ۳؍ ‘‘ ایڈمشن نے غزہ کو ۷۰؍ ٹن کی امداد فراہم کی ہے۔ امداد میں غزہ میں بے گھر افراد کیلئے درجنوں شیلٹرز ٹینٹس بھی شامل ہیں۔ امدادی کارکنان نے غزہ میں خاندانوں کو فوڈ باکس بھی فراہم کئے ہیں ۔ آپریشن ’’چیولرس نائٹ ۳؍‘‘ کا مقصد غزہ میں خاندانوں اور بچوں کو غذائی اور دیگر امداد فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امول مٹکری کا راج ٹھاکرے پر سنگین الزام، ایم این ایس کی جانب سے پھر دھمکی

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں فلسطینی انسانی امداد کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔فاقہ کشی کے نتیجے میں اب تک متعدد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ۹۱؍ ہزار سے زائدفلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات فلسطینیوں کی مدد کیلئے غزہ کو مزید فنڈ فراہم کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK