• Tue, 11 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن کے سبب ۴۰؍ ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں

Updated: February 11, 2025, 6:03 PM IST | Gaza

یو این آر ڈبلیو اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’۲۱؍ جنوری ۲۰۲۵ء سے اسرائیلی فوج کےذریعے لانچ کئے گئے ’’آئرن وال‘‘ آپریشن کے سبب مغربی کنارے سے ۴۰؍ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔‘‘ ایجنسی نے نشاندہی کی کہ ’’یو این آر ڈبلیواے کی ایجنسی سے علاحدگی کی وجہ سے فلسطینیوں کیلئے مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔‘‘

Members of the Palestinian Red Crescent delivering aid to Palestinians. Photo: X
فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے ممبران فلسطینیوں کو امداد فراہم کرتے ہوئے۔ تصویر:ایکس

یو این آر ڈبلیو اے نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ’’مغربی کنارے کے شمال میں فلسطینیوں کومجبوراً بے گھر کرنا تشویشناک ہے اور خطرناک ہے۔ ‘‘ایجنسی کے مطابق ’’۲۱؍جنوری ۲۰۲۵ء کوغزہ میں اسرائیلی فوج کے ’’آئرن وال‘‘ آپریشن لانچ کرنےکے بعد تقریباً تمام پناہ گزین خیمے بھر چکے ہیں اور یہ ’’دوسرے انتفاضہ‘‘کے بعد دوسرا سب سے بڑا آپریشن ہے۔‘‘ اسرائیلی فوج کے اس آپریشن کی شروعات جنین خیمے، مغربی کنارے سے ہوئی تھی اور پھر اسے طولکرم، نور شمس اور الفارعہ میں بڑھا دیا گیاجس کی وجہ سے ۴؍ ہزارفلسطینی پناہ گزین بے گھر ہوئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’آپ کی مایوس کن کارکردگی کانگریس کے ساتھ تال میل کی کمی کا نتیجہ‘‘

ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’اسرائیلی فوجیوںکے ذریعے مارپیٹ، مسلح بلڈرزر، منظم طریقے سے دھماکہ اوراسلحہ کا استعمال عام ہوچکا ہےجسے انہوں نے غزہ میں اپنی جنگ کے دوران اکثر استعمال کیا تھا۔‘‘یو این آر ڈبلیو اے کے بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ’’۳۰؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو دو قوانین کے نافذ ہونے کے بعد ایجنسی اسرائیلی حکام کے ساتھ مزید رابطے میں نہیں ہےجس کی وجہ سے شہریوں کی تکلیفوں اور انسانی امدادکی فوری رسائی کے تعلق سے تشویش پیداہوچکی ہے۔ اس کی وجہ سے فلسطینی پناہ گزین اور یو این آر ڈبلیواے کا وہ عملہ جو انہیں امدادفراہم کرتا تھا، کیلئے خطرہ ہے۔‘‘یو این ہیومینیٹیرین افیئرز آفس (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ ۲۱؍ جنوری ۲۰۲۵ء سے اسرائیلی فوج کی جانب سے جنین،طولکرم اور طوباس میں آپریشن جاری ہے جس کے سبب اب تک ۴۰؍ افرادنے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ اقوام متحدہ (یو این) اور اس کے ساتھی اداروں نے جنین میں اسرائیلی آپریشن کے دوران فلسطینیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا ہے جہاں اب بھی فلسطینیوں کو مجبوراً بے گھرکیا جارہاہے۔ او سی ایچ اے نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) اور دیگر ادارے روزانہ کی بنیاد پر نقد رقم کی مدد کے ساتھ ایک ہزار ۲۰۰؍گھروں تک پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK