• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: فلسطینی بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں اور دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے: یو این

Updated: November 07, 2024, 3:33 PM IST | Jerusalem

اقوام متحدہ نے شمالی غزہ کے تباہ کن حالات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’’فلسطینی خطے میں شہری بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔‘‘

Palestinians in northern Gaza are facing starvation. Photo: X
شمالی غزہ میں فلسطینی بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ نے شمالی غزہ میں ’’تباہ کن‘‘ حالات سے تعلق سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’فلسطینی بھکمری کا سامنا کر رہے ہیںاور دنیا دیکھ رہی ہے۔‘‘ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے نیوز کانفرنس کے درمیان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل فار ہیومینیٹیرین افیئرز جوئس مسویا کا پیغام پہنچاتے وہئے کہا کہ ’’گزشتہ ماہ سے شمالی غزہ مکمل محاصرہ میں ہے۔‘‘ جوئس مسویا کے پیغام کے مطابق ’’اسرائیلی فوج کے زمینی آپریشن کے سبب فلسطینی بنیادی اشیاء کے بغیر زندگی بسر رکر ہے ہیں ،متعدد فلسطینی حفاظت کیلئے متعدد مرتبہ نقل مکانی کر چکے ہیں اور انسانی امداد کی سپلائی کیلئے راستے بند ہوچکے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا اے میں راہل کے فارم پر نظر

انہوں نےشمالی غزہ میں ’’تباہ کن مہلک حالات‘‘ کے تعلق سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا کہ ’’فلسطینی شہری بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دنیا دیکھ رہی ہے۔ ان مظالم کو اب ختم ہونا چاہئے۔‘‘ خیال رہے کہ اسرائیل کے فوجی آپریشن کے سبب شمالی غزہ کے حالات تباہ کن ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۴۳؍ ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانیں گنواچکے ہیں جبکہ ۹۷؍ ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔لبنان میں اسرائیل کے فوجی آپریشن میں اضافہ کے بعد مشرقی وسطیٰ میں جنگ میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK