• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: خطے میں امداد کیلئے ایک بھی علاقہ نہیں بچا ہے: اقوام متحدہ

Updated: November 05, 2024, 10:03 PM IST | Jerusalem

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ’’ غزہ میں ایک بھی ایسا علاقہ نہیں بچا ہے جہاں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچائی جائے۔ فلسطینی خطے میں امداد کی ترسیل میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے سبب فلسطینی بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘

The situation in Gaza continues to deteriorate. Photo: X
غزہ کے حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے سربراہ جارجیوس پیٹرو پولوس نے متنبہ کیا ہے کہ ’’مقبوضہ علاقے میں کوئی بھی جگہ آگ کے لپیٹے میں آسکتی ہے اور وہاں ایک بھی علاقہ ایسا نہیں بچا ہے جہاں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچائی جائے۔‘‘  انہوں نے مزید کہا کہ ’’غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اگر اسی طرح امداد کی تقسیم جاری رہی تو ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے میں ۴؍ سال کا عرصہ درکا ر ہوگا۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا ہے غزہ میں، خاص طور پرشمالی غزہ میں، بھوک انتہائی تباہ کن سطح تک پہنچ چکی ہے کیونکہ غزہ کی آخری ۲؍ بیکریاں بھی بند ہوچکی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: متعصب اور غلط مشمولات کے پیش نظر مرکز کی جانب سے وکی پیڈیا کو نوٹس

۲؍ دن قبل اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، ورلڈ فورڈ پروگرام، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطفال یونیسیف اور دیگر نے متنبہ کیا تھا کہ شمالی غزہ کے حالات تباہ کن ہیں۔ حکام نے کہا تھا کہ ’’شمالی غزہ میں پوری آبادی موت کے دہانے پر ہے۔‘‘تاہم، اسرائیل میں اقوام متحدہ کے مشن نے اس پر کسی بھی طرح کے ردعمل کااظہار کرنے سے انکار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تقریباً ۴۳؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ مقبوضہ خطے میں سرحدیں بند ہونے کے سبب انسانی امداد کی ترسیل مشکل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK