• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ: ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک عملے کے ۲۱۲؍ اہلکار ہلاک : یو این آر ڈبلیواے

Updated: August 29, 2024, 3:13 PM IST | Jerusalem

فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے اپنے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے سبب اس کے ۲۱۲؍ اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ غزہ میں انسانی آپریشن اقوام متحدہ کیلئے مشکل ترین چیلنج ثابت ہوا ہے۔

Agency personnel providing aid in the Palestinian Territory. Photo: X
ایجنسی کے اہلکار فلسطینی خطے میں امداد فراہم کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو غزہ میں اسرائیل کے جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک اس کے عملے کے ۲۱۲؍ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایجنسی نے بدھ کو ایکس (سابق نام ٹویٹر) پرمطلع کیا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک یو این آر ڈبلیو اے کے ۲۱۲؍اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے لکھا تھا کہ ’’عملے کے متعدد اہلکاروں کے قتل کے باوجوداس نے ممکنہ طریقے سے انسانی امداد کی رسائی جاری رکھی ہے اور مشکل حالات میں بھی فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ ‘‘یو این آر ڈبلیو اے نے زور دیا ہے کہ ’’اقوام متحدہ (یو این) کیلئے دنیا بھر میں غزہ میں انسانی آپریشن چیلنج ثابت ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بہرائچ میں بھیڑیوں کی دہشت

خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۴۰؍ ہزار ۵۰۰؍ فلسطینی جاں بحق جبکہ ۹۳؍ہزار ۵۰۰؍ زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ میں اسرائیل کے سرحدوں پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے وہاں صاف پانی، غذاا اور دیگر ادویات کی سخت کمی ہے۔ اسرائیل کو عالمی عدالت میں نسل کشی کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا۔

عالمی عدالت نے اسرائیل کو رفح اور غزہ میں اپنے فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن اسرائیل نے عالمی عدالت کے حکم اور عالمی برداری کی اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فلسطینیوں پر اپنے مظالم جاری رکھے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK