• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں ۶؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار بچے ’’گہرے صدمے کا شکار ہیں‘‘: یو این آر ڈبلیو اے

Updated: September 26, 2024, 8:46 PM IST | Jerusalem

یو این آر ڈبلیو اے نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں ۶؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار بچےگہرے صدمے کا شکار ہیں۔‘‘ ایجنسی نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی تشد د میں اضافہ کے سبب ہزاروں بچے تکلیفوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Palestinian children are living in hardship during the Gaza war. Photo: X
غزہ جنگ کے دوران فلسطینی بچے مشکلات میںزندگی بسر کر رہے ہیں۔ تصویر: ایکس

فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ ’’غزہ میں ۶؍ لاکھ ۲۵؍ ہزاربچے’’گہرے صدمے سے شکار ہیں‘‘ اور غزہ میں ملبےمیں زندگی بسر کرر رہے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیل کے حملوںمیں اضافہ کے سببہزاروں بچے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایجنسی نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’اگر چہ تقریباً ۶؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار ’’گہرےصدمے کا شکار‘‘ لڑکیاںاور لڑکے ، جو جنگ کے دوران تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں، غزہ میں ملبے پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔

افغانستان: طالبان حکومت برکس میں شمولیت کی خواہاں

مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد میں اضافہ کے سبب ہزاروں بچے مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ اس جگن نے ان کی زندگی تباہ کر دی ہے اور انہیں تعلیم سے محروم کر دیا ہے۔ 

بدھ کو یو این آر ڈبلیو اے نے اپنے ایکس پوسٹ میں تصدیق کی تھی کہ ’’غزہ اور مغربی کنارے کے بچوں کو گزشتہ سال کے دوران خوفناک نقصانات سے چودچار ہونا پڑا ہے۔‘‘قبل ازیں ایجنسی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’غزہ میںجنگ کے دوران فاقہ کشی، اموات اور بیماریوں میں تباہ کن اضافہ ہوا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK