اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں کوڑا کرکٹ میں اضافہ کی وجہ سے قریب الوقوع صحت کے بحران کا خطرہ ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
EPAPER
Updated: September 30, 2024, 9:01 PM IST | Jerusalem
اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں کوڑا کرکٹ میں اضافہ کی وجہ سے قریب الوقوع صحت کے بحران کا خطرہ ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
فلسطینیوں کیلئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے نےاتوار کو غزہ میں ’’کوڑا کرکٹ کے پہاڑوں‘‘ کی وجہ سے قریب الوقوع صحت کے بحران کے متعلق خبردرا کیا ہے۔ ایجنسی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ے کہ ’’غزہ میں سیوج سڑکوں پر خارج ہو رہا ہے۔غزہ میں حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ صاف صفائی کا کوئی نام و نشان نہیں رہا۔ لوگ مشکلات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ فلسطینی خطے میں خاندانوں کے پاس کوڑا کرکٹ کے قریب رہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ان حالات کی وجہ سے صحت کے بحران میں اضافہ ہونے کا خطرہ ہے۔‘‘
Mountains of garbage are piling up in #Gaza middle areas as sewage leaks onto streets.
— UNRWA (@UNRWA) September 29, 2024
Families have no choice but to live beside the accumulated waste, exposed to the reek and the threat of a looming health disaster.
Sanitary and living conditions across Gaza are inhumane.… pic.twitter.com/iPyybtaY4b
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے۔ یورپی ممالک اور امریکہ کے تعاون کے ذریعے اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور شہری عمارتوں پر بمباری کی ہے۔ جس کی وجہ سے کروڑوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ اسرائیلی قبضے نے غزہ پٹی میں ادویات، غذا، ایندھن اور دیگر بنیادی اشیاء کی رسائی کو ناممکن بنا دیا ہے۔
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۴۱؍ ہزار فلسطینی ہلاک جبکہ ۹۴؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی خطرے کی ۹۰؍ فیصد آبادی بے گھر ہوگئی ہے۔