• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: امریکہ میں مسلمانوں اور فلسطینیوں کے خلاف امتیاز میں ۷۰؍ فیصد اضافہ: سی اے آئی آر

Updated: July 30, 2024, 5:39 PM IST | Washington

آج کاؤنسل آن امریکن اسلامک ریلیشن ایڈوکیسی گروپ (سی اے آئی آر) نے کہا ہے کہ امریکہ میں اسرائیل فلسطین جنگ کے نتیجے میں اسلاموفوبیا میں اضافہ کی وجہ سے مسلمانوں اور فلسطینیوں کے خلاف امتیاز اور حملوں میں ۷۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے بعد اکتوبر ۲۰۲۳ء کے بعد عالمی سطح پر اسلاموفوبیا، فلسطین مخالف جانبداری اور صہیونیت دشمنی میں اہم اضافہ ہوا ہےـ

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آج کاؤنسل آن امریکن اسلامک ریلیشن ایڈوکیسی گروپ (سی اےآئی آر) نے کہا کہ اسرائیل فلسطین جنگ کے سبب اسلاموفوبیا کے بڑھنے کی وجہ سےا مریکہ میں ۲۰۲۴ءکی پہلی سہ ماہی میں مسلمانوں اور فلسطینیوں کے خلاف حملوں اور امتیاز میں ۷۰؍فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر ۲۰۲۳ء میں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا، فلسطین مخالف جانبداری اور صہیونیت دشمنی میں اہم اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینی انسانی بحران سے جوجھ رہے ہیں۔ 


۲۰۲۴ء کے شروعات کے ۶؍ماہ میں سی اے آئی آر کو مسلمان مخالف اور فلسطینی مخالف ۴؍ ہزار ۹۵۱؍ شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔یہ تعداد ۲۰۲۳ء کے مقابلے میں تقریباً ۷۰؍ فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے زیادہ تر شکایتیں نقل مکانی، اسائلم، روزگاری میں امتیاز، تعلیمی امتیاز اور نفر ت پر مبنی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں سی اے آئی آر کو اس طرح کی ۸؍ ہزار ۰۶۱؍ شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔ ان میں سے زیادہ تر شکایتیں اسرائیل حماس جنگ کے آغاز کے بعد درج کی گئی تھیں۔ 
اسرائیل حماس جنگ کے آغاز کے بعد امریکہ میں بھی متعددمسلمان مخالف معاملات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ سال امریکہ کی ریاست الینوائے میں ۶؍سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچے کی موت، امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں فلسطینی امریکی شخص کی موت، نومبر میں تین فلسطینی شہریوں کی موت اور مئی میں ایک فلسطینی نژادامریکی بچی کو ڈبونے کی کوشش جیسے کی کوشش، سنگین معاملات میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: احتجاج کے دوران ہلاک ہوئے ۱۵۰؍ طلبہ کیلئے قومی سوگ کا اعلان

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد امریکہ کی متعدد ریاستوں میں امریکی انتظامیہ کے اسرائیل کو تعاون فراہم کرنے کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ سی اے آئی آر کی رپورٹ میں متعددامریکی یونیورسٹیوں کے کیمپس اور طلبہ کی جانب سے غزہ جنگ کے خلاف خیمہ زنی کرنے پر پولیس اور کالج انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۹؍ ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک جبکہ ۸۹؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں غزہ کی آدھی سے زائد آبادی بے گھر ہو گئی ہے جبکہ کروڑوں افراد غذائی و انسانی بحران کا سامنا کرنےپر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK