• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: امریکہ کے لاس اینجلس سٹی ہال کے سامنے مظاہرین نے خیمے لگائے

Updated: June 04, 2024, 8:24 PM IST | Washington

امریکہ کے لاس اینجلس سٹی ہال کے سامنے مظاہرین نے خیمہ زنی کی۔ اس مظاہرے میں ۵۰؍ سے زائد افراد نے حصہ لیا اورغزہ یکجہتی کااظہار کیا۔ خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۶؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Tents can be seen outside the city hall. Image: X
سٹی ہال کے باہر خیمے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: ایکس

پیر کی رات لاس اینجلس سٹی ہال کے سامنے فلسطینی حامی مظاہرین نے خیمہ زنی کی اور غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ کے اے بی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے میں ۵۰؍ سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا جنہوں نے سٹی ہال کے باہر ۲۰؍ خیمے لگائے تھے۔

لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’’وہ بغیر اجازت کئے گئے مظاہرے کی نگرانی کر رہے ہیں۔‘‘ تاہم، پولیس نے ایک بھی افراد کو حراست میں نہیں لیا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔ خیال رہے کہ پولیس نے امریکی یونیورسٹیوں کے کیمپس سے ۳؍ ہزار سے زائد طلبہ کو حراست میں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: میکسیکو : الیکشن نتائج کے بعد کوتیجا کی خاتون میئر کا قتل

خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۶؍ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ۷؍ اکتوبر کو شروع ہوئی اس جنگ کے نتیجے میں کروڑوں فلسطینی بھکمری کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ اسرائیلی نے عالمی عدالت کے حکم کے باوجود رفح میں اپنا فوجی آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK