• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میکسیکو : الیکشن نتائج کے بعد کوتیجا کی خاتون میئر کا قتل

Updated: June 04, 2024, 5:43 PM IST | Mexico City

مقامی میڈیا کے مطابق ایک عوامی سڑک پرسرِعام، میئر سانچیز پر بندوق سے گولیاں چلاکر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ سانچیز ۲۰۲۱ء میں شہر کے میئر کے عہدے کیلئے منتخب ہوئی تھیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

صوبائی حکومت سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق، لاطینی امریکی ملک میکسیکو کے مغربی شہر کوتیجا کی خاتون میئر کو قتل کیا گیا ہے۔ یہ واردات، ملک کے صدارتی انتخابات کے نتائج ظاہر ہونے کے تقریباً۲۴؍ گھنٹے بعد پیش آئی ہے جس میںخاتون امیدوار کلاڈیا شینبام نے تاریخ رقم کرتے ہوئے زبردست فتح حاصل کی اور ملک کی پہلی خاتون صدر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ان کی فتح کے بعد امید کی جارہی تھی کہ ملک میںتبدیلی کی لہر آئے گی اور خواتین کے حالات بہتر ہوں گے۔میکسیکن ریاست میشو اکان حکومت کی وزارتِ داخلہ نےپیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے کوتیجا شہر کے میئر یولینڈا سانچیز فیگیروکے قتل کی مذمت کی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک عوامی سڑک پرسرِعام، میئر سانچیز پر بندوق سے گولیاں چلاکر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ ۲۰۱۸ء کا فوجی معاہدہ معطل کیا

حکومت نے اب تک اس سلسلے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ۔ عالمی نیوز ایجنسیوں کے مطابق حکومت نے حفاظتی آپریشن کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے سانچیز کے قاتلوں کو ڈھونڈا جارہا ہے۔
 سانچیز ۲۰۲۱ء میں شہر کے میئر کے عہدے کیلئے منتخب ہوئی تھیں۔گزشتہ سال ستمبر میں سانچیز کو اغوا کیا گیاتھا جب وہ میشو ارکان ریاست کی پڑوسی ریاست جالیسکو میں گودالاجراشہر کے ایک شاپنگ مال سے باہر نکل رہی تھیں ۔تین دنوں بعد حکومت نے ان کے زندہ برآمد ہونے کی اطلاع دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: لائیو: لوک سبھا نتائج: انڈیا بلاک اور این ڈی اے میں کانٹے کی ٹکر، فاتح کون؟

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اغوا کاروں کا تعلق جالیسکو کارٹیل نیو جنریشن نامی مجرموں کی گینگ سے تھا جنہوں نے سانچیزکے شہر کی مقامی پولیس پر قابو پا لیا تھا ۔ سانچیز نے اس اقدام کی سخت مخالفت کی تھی ۔
میشواکان ریاست ،اپنے سیاحتی مقامات اورزراعتی برآمدات کیلئے مشہور ہے۔ اس کے باوجود ریاست کا شمار ملک کی سب سے غیر محفوظ ریاستوں میں ہوتا ہے جہاں ڈرگ اسمگلنگ مافیا اور مجرموں کی گینگ کی موجودگی کی وجہ سے تشدد کے واقعات عام ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK