• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلسطینیوں کے حقوق کی وکالت کرنے والے فرانسیسی وکیل جیلیس ڈیور کا انتقال

Updated: November 27, 2024, 4:08 PM IST | Paris

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی ) میں فلسطین کی نمائندگی کرنے والے فرانسیسی وکیل جیلیس ڈیورکا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے پورے کریئر میں بین الاقوامی عدالتوں میں فلسطین کی نمائندگی کی تھی اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی تھی۔

Jellis Dever. Photo: INN
جیلیس ڈیور۔ تصویر: آئی این این

جیلیس ڈیور ، جو فرانس کے مشہور بین الاقوامی وکیل تھے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں فلسطینیوں کی نمائندگی کر رہے تھے، کا ۲۶؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو انتقال ہوگیا ہے۔ جیلیس ڈیور فلسطین کی حمایت کیلئے جانے جاتے تھے اور انہوں نے اپنے کریئر میں بین الاقوامی عدالتوں میں فلسطین کی نمائندگی کی تھی۔ جیلیس ڈیور نے انٹرنیشنل لائیرز کمیٹی، جو ۸۰۰؍ وکیلوں اور قانونی ماہرین کا گوبل نیٹ ورک ہے جو جنگی جرائم میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہراتے تھے, کی بنیاد ڈالی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: جنگ بندی کی اُمیدوں کےبیچ بیروت پر حملوں میں شدت

اس کمیٹی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میںقانونی کارروائیوں کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یووو گیلنٹ کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کئے تھے۔

انہوں نے ایک مرتبہ الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’فلسطین کے معاملے میں یہ واضح ہے کہ وہاں نسل کشی کی کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔دنیا بھر کی حکومتوں کو منتخب کرنا چاہئے کہ وہ نسل کشی کی حمایت کرتے ہیں یا انسانی حقوق کی۔وہ اپنی تقریروں میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں اور فلسطین میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں کچھ نہیں کہتے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی ) کچھ نہیں کر رہا ہے۔ ہمارے پاس نیتن یاہو کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کرنے کیلئے کافی ثبوت موجود ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK