جہاں زلزلے کےدوران لوگ اپنی جان کی پروا کرتے ہیں وہیں ایک جین زی ڈانسر نے زلزلے کے دوران رقص کرتے ہوئے اپنا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ ویڈیو وائرل ہے اور نوجوان کی اس حرکت کو سوشل میڈیا پر صارفین کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
EPAPER
Updated: January 08, 2025, 10:06 PM IST | New Delhi
جہاں زلزلے کےدوران لوگ اپنی جان کی پروا کرتے ہیں وہیں ایک جین زی ڈانسر نے زلزلے کے دوران رقص کرتے ہوئے اپنا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ ویڈیو وائرل ہے اور نوجوان کی اس حرکت کو سوشل میڈیا پر صارفین کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
زلزلے کے دوران زیادہ تر افراد محفوظ مقام کی تلاش میں رہتے ہیں اور اپنی جان کی حفاظت لوگوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ تاہم، جنریشن زیڈ(جین زی)، وہ جنریشن جو اپنی تخلیق اور منفرد کاموں کیلئے جانی جاتی ہے، نے بھی مشکل حالات میں بھی تفریح کا سامان ڈھونڈ لیا۔ جہاں تمام افراد زلزلے کے دوران محفوظ مقام تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہیں جین زی کے ایک رقاص (ڈانسر) نے اس تباہی کو انسٹاگرام ریل میں تبدیل کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’جین زی سے تعلق رکھنے والے رقاص کا گھر زلزلے کے جھٹکے سے ہل رہا ہے اور وہ رقص کررہاہے۔ جہاں زمین اور عمارتیں ہل رہی تھیں وہیں یہ نوجوان ذرا بھی پریشان نہیں تھا۔ قدرتی آفت سے پریشان ہونے کے بجائے اس نے رقص کیا اور زلزلے کے مشکل وقت کو موقع سمجھ کر جین زی ڈانسر نے ویڈیو بنائی۔
۴؍ دن قبل یہ ویڈیو ’’انسپائر اینڈ گیگل‘‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا اور اس نے ۷ء ۲؍ملین ویویوز حاصل کرلئے۔ ویڈیو پر متعدد افراد نے مزاحیہ کمینٹس کئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’زلزلہ معاوضہ لینے والا اداکار ہے۔ یہ ایسی جنریشن ہے جو مرے گی بھی تو اپنے طریقے سے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار کی فلم بھوت بنگلہ کی شوٹنگ ’’بھول بھلیاں‘‘ کی جگہ پر کی جائے گی: رپورٹس
دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’جنریشن زیڈ سب سے زیادہ غیر سنجیدہ جنریشن ہے جو ہر چیز میں تفریح تلاش کر لیتی ہے۔‘‘ تیسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’زلزلے سے سے بچنے کیلئے اس نے رقص کیا کیونکہ کیمرے میں اکثر افراد زندہ بچ جاتے ہیں۔چوتھے صارف نے لکھا کہ ’’ہر چیز ہل رہی ہے لیکن فون اسی طرح کھڑا ہے اور اس میں تمام چیزیں قید ہوگئی ہیں۔ آپ لوگ بہت جلدی ہی بیوقوف بن جاتے ہیں۔‘‘ پانچویں صارف نے لکھا کہ’’یہ ویڈیو ظاہر کرتا ہے کہ یہ لڑکا سوشل میڈیا کے فتور میں اتنا زیادہ مبتلا ہے کہ اسے اپنی موت تک کی فکر نہیں۔ یہ افسوس کی بات ہے۔‘‘