• Wed, 01 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جارجیا: سیاسی بحران کے درمیان میخائل کاویلا شویلی نے صدر کا حلف اٹھایا

Updated: December 29, 2024, 4:55 PM IST | Inquilab News Network | Tbilisi

جارجیا میں موجودہ صدر سلوم زورابیشویلی نے اپنی مدت ختم ہونے پر استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔گورننگ جارجیائی ڈریم پارٹی کے زیر کنٹرول پارلیمنٹ جلد ہی میخائل کا ویلاشویلی کے نام پر مہر ثبت کرے گی۔

People protest outside the parliament carrying the flags of the European Union and Georgia. Photo: PTI
یورپی یونین اور جارجیا کا پرچم لے کر پارلیمنٹ کے باہرعوام مظاہرہ کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

جارجیا میں موجودہ صدر کے عہدہ صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی استعفیٰ دینے سے انکار اور نئے انتخابات کامطالبہ کرنے کے بعد ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو گیا ، اسی درمیان مغرب کے سخت ناقد میخائل کا ویلاشویلی نے بطور صدر حلف لیا۔اتوار کو تبلیسی میں کم ازکم ۲؍ ہزار یورپی یونین کے حامی مظاہرین جمع ہوئے۔میخائل کا ویلاشویلی کی تقرری نے جنوبی قفقاز کے ملک میں سیاسی بحران کو جنم دیا۔حکومت کے ذریعےیورپی یونین کی مذاکرات کی درخواست کو پس پشت ڈالنے کے فیصلے نے بڑے پیمانے پر احتجاج کو جنم دیا۔

یہ بھی پڑھئے: مغربی یورپ میں ’’’یوکرین کی فتح تک حمایت‘‘ کی تحریک دم توڑ گئی: سروے

جارجیا کی موجودہ یورپی یونین کی حامی صدر سلوم زورابیشویلی نے اعلان کیا کہ وہ ملک کی واحد آئینی صدر ہیں، اور عہدے سے ہٹنے سے انکار کر دیا، جبکہ ان کا دور صدارت اتوار کو میخائل کی متنازع تقرری کے ساتھ ہی ختم ہو رہا ہے۔لیکن انہوں نے کہا کہ وہ صدارتی محل خالی کر دیں گی۔انہوں نے ہزاروں یورپی یونین حامی مظاہرین سے کہا کہ’’میں صدارتی محل چھوڑ کر عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، میرے ساتھ عوام ہے، اعتماد ہے اور ملک کا پرچم ہے۔‘‘کئی مہینوں سے جاری سیاسی بحران ایک غیر متوقع مراحل میں داخل ہونے جارہا ہے،ابھی یہ واضح نہیں کہ اگر موجودہ صدر نے صدارتی محل خالی نہ کیا تو کیا ہوگا۔گورننگ جارجیائی ڈریم پارٹی کے زیر کنٹرول پارلیمنٹ جلد ہی اپنے وفادار اورانتہائی دائیں بازو کے سابق فٹبالر میخائل کا ویلاشویلی کو منتخب کرے گی۔
میخائل کا ویلاشویلی کے انتخاب کے فوری بعد مظاہرین صدارتی محل کے باہر جمع ہو گئے۔ان میں سے بہت سے لوگوں نے یورپی یونین کا جھنڈا اٹھا رکھا تھا۔اور جارجیا کے نعرے لگا رہے تھے۔کئی لوگوں نے صدارتی محل کی ریلنگ کو پکڑ رکھا تھا۔زورابیشویلی اور مظاہرین نے جارجیائی ڈریم پارٹی پر اکتوبرکے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نئےانتخاب کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ کاویلاشویلی کا انتخاب ناجائز ہے۔زورابیشویلی نے کہا تھا کہ وہ رات محل میں گزاریں گی، اور مظاہرین کو صبح آنے کو کہا۔ان کی مدت ایک جانشین کی تقرری کے ساتھ ختم ہونے والی ہے۔
واضح رہے کہ جارجیا ۲۰۲۴ء کے دوران مظاہروں کی زد میں رہا، مخالفین جارجیائی ڈریم پارٹی پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ ملک کی یورپی یونین میں شمولیت کی عوامی خواہش کے بر خلاف جارجیا کو روس کے قریب لے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK