• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جرمنی: برلن ہوائی اڈہ پر مظاہرین نے خود کو ہوائی پٹی پر چپکا لیا، آمدورفت متاثر

Updated: July 25, 2024, 10:22 PM IST | Berlin

جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر تیل گیس اور کوئلے کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے رضاکار ہوائی پٹی تک پہنچ کر خود کو گوند سے چپکا لیا۔ اس کے سبب جہازوں کی آمد ورفت دو گھنٹے متاثر رہی۔ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا جبکہ وزیر آمدورفت نے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Volunteers stick themselves to the airstrip while pincer can be seen nearby. Image: X
ہوائی پٹی پر خود کو چپکائے رضاکار جبکہ قریب میں باڑ کاٹنے کا آلہ دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس

جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر جمعرات کوجہازں کی آمد ورفت اس وقت رک گئی جب سات ماحولیاتی رضاکاروں نے ہوائی پٹی پر خود کوچپکا لیا،جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا،موسم گرما کے مصروف چھٹیوں کےدوران ٹرافک کو ۲؍ گھنٹوں کیلئے روک کر ہوائی پٹی کو ہوائی جہاز اترنے نے قابل بنانے میں دو گھنٹے لگ گئے،پولیس نے ساتوں کو عبوری طور پر گرفتارکر لیا ہے، آٹھواں رضاکار باڑ سے گزرنے کی کوشش کے وقت گرفتار کر لیا گیا،ماحولیاتی رضاکاروں کے گروہ ’’آخری نسل ‘‘ نے اس شہری نافرمانی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس کے ارکان ہوائی اڈے کی باڑ کوکاٹ کر سائیکل پیدل اور اسکیٹ بورڈ کے ذریعے ہوائی اڈے کے مختلف جگہوں تک پہنچے۔

اس گروپ نے ایک تصوری ساجھا کی جس میں ایک رضاکار ہوائی پٹی پرایک بینر لئے ہوئے ہے جس پر لکھا تھا ’’ آئل کلس‘‘ (تیل قتل کرتا ہے ) ۔یہ گروپ اس عالمی معاہدہ پر عمل کرنے کی مانگ کر رہا ہے جس میں ۲۰۳۰ء تک تیل ، گیس اور کوئلے کے استعمال کو ختم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ وزیر آمد و رفت نے اسے ایک مجرمانہ عمل قرار دیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ رضاکار زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا چاہ رہے تھے۔‘‘ انہوں نے ان مظاہرین کے ہوائی اڈے میں داخل ہونے کی پاداش میں انہیں ۵؍ سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔اور کہا کہ ’’ جو بھی ہوائی پٹی پر قبضہ کرے گا یا ہوئی جہازوں کو روکے گا وہ شہریوں کی زندگی کو خطرہ میں ڈالنے کا مرتکب ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: کانگریس رکن رشیدہ طالب کا کوفیۃ زیب تن کرکے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

واضح رہے کہ یہ احتجاج یورپ میں ایک دن قبل ہوئے اسی طرح کے احتجاج کے مماثل تھا،منگل کو اسی گروپ کے رضاکاروں نے کولون بون ہوائی اڈے پر بھی جہازوں کی آمد و رفت کو اسی طرح روک دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK