• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جرمنی: فریڈرک مرز جرمنی کے نئے چانسلربن سکتے ہیں

Updated: February 24, 2025, 4:15 PM IST | Berlin

کنزرویٹیو پارٹی کے لیڈر فریڈرک مرز جرمنی کے نئے چانسلر منتخب ہوسکتے ہیں۔ ان کی پارٹی کرشن ڈیموکریٹک یونین دیگر پارٹیوں سےآگے ہے۔

Conservative leader Friedrich Merz. Photo: INN
کنزرویٹیو لیڈر فریڈرک مرز۔ تصویر:آئی این این

کنزرویٹیو پارٹی کے لیڈر فریڈرک مرز جرمنی کے نیو چانسلر منتخب ہوسکتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے رپورٹ کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق ان کی پارٹی وفاقی انتخابات میں ۶ ء ۲۸؍ فیصد ووٹوں سے آگے ہے۔ انتہائی دائیں بازو کی پارٹی اے ایف ڈی ریکارڈ نمبرات کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بیروت : حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے جنازے میں ہجوم، ۶۵؍ ممالک سے ۸۰۰؍ شخصیات کی شرکت

ان کی پارٹی نے ۵ ء ۱۹؍فیصد بڑھ گیا ہے کیونکہ انہوں نے امیگریشن اور سیکوریٹی جیسے موضاعات اٹھائے تھے۔ فریڈرک مرزاس عہدے پر فائز ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کرشن ڈیموکریٹک یونین یا کرشن سوشل یونین جرمنی کے موجودہ صدر اولاف شولز کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے آگے ہے جس نے ۱۶؍ فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ فی الحال فریڈرک مرز کی پارٹی اپوزیشن ہی میں رہے گی کیونکہ دیگر پارٹیوں نے اقتدار تک اس کی رسائی کو بلاک کردیا ہے جسے میڈیا نے ’’فائر وال‘‘ مینجمنٹ قرار دیا ہے۔ فریڈرک مرز کو امید ہے کہ وہ ساتھ میں الائنس تشکیل دیں گے اور ۲۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ایسٹر سے قبل حکومت تشکیل دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کیا ششی تھروراورکانگریس کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے؟

سی این این کے مطابق اتوار کو فریڈرک مرز نےنامہ نگاروں سے کہا تھا کہ ’’پارٹی شروع کر سکتے ہیں‘‘ جو اس بات کا اشارہ ہے کہ انہوں نے اتحاد تشکیل دینے کیلئے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔ مرز نے کہا تھا کہ ’’عہدے پر فائز ہونے کے بعد ان کی اولین ترجیح یورپ کو فوری طور پر مستحکم کرنا ہوگی تو وہ امریکہ سے ’’آزادی‘‘ حاصل کر سکتا ہے۔ فریڈرک مرزنے کہا تھا کہ ’’مجھے یقین نہیں ہے کہ مجھے ٹی وی پر کچھ کہنا ہوگا۔لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد یہ واضح ہے کہ امریکی، کم از کم ان کی انتظامیہ کے امریکی، یورپ کی تقدیر سے بڑی حد تک لاتعلق ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK