• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جرمن صدر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، ہٹلر کی تصویر کے بعد بہار حکومت سے موسوم

Updated: February 17, 2025, 4:28 PM IST | Mumabi

جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین میئر کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا گیاتھا۔ اکاؤنٹ پر پہلے ایڈولف ہٹلر کی تصویر لگائی گئی پھر اسے بہار کے واٹر ریسورسیز ڈپارٹمنٹ سے موسوم کر دیا گیا۔

German President`s account and photo: INN
جرمنی کے صدر کا اکاؤنٹ اور ان کی تصویر: آئی این این

جرمنی کے صدرفرینک والٹر سٹین میئرکا ایکس اکاؤنٹ ہیک کیا گیا اور پھر اس میں اس طرح ترمیم کی گئی کہ وہ بہار حکومت کے واٹر ریسورسیز ڈپارٹمنٹ کے اکاؤنٹ کے جیسا نظر آئے۔ ہیکر نے اس میں اس طرح ترمیم کی تھی کہ یہ اکاؤنٹ نازی پارٹی کے چیف ایڈولف ہٹلر کے تصدیق شدہ پیج (آفیشل اکاؤنٹ) کے جیسا نظر آئے۔ جرمنی کی حکومت نے اس تعلق سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اس ہیکنگ کی وجہ سے متعدد صارفین پریشان ہوگئے تھے کیونکہ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کر کے ’’ایڈولف ہٹلر‘‘ کر دیا گیاتھا اور اس کے ڈسکرپشن میں لکھا تھا کہ ’’جرمنی کو ایک مرتبہ پھر عظیم بنایئے)۔اکاؤنٹ کے ڈسکرپشن (مختصر تفصیلات) میں مزید لکھا تھا کہ ’’میک جرمنی گریٹ اگین۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: دہلی بھگدڑ: ریلوے انتظامیہ کا حادثہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا اعلان

عدم ارتکاز کی وجہ سے میں اپنے فیصلوں کو نافذ کر سکوں گا۔‘‘ اس ایکس اکاؤنٹ کو کچھ وقت کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازیں اسے بحال کیا گیا جس کے بعد اس اکاؤنٹ پر ’’واٹر ریسورسیس ڈپارٹمٹ آف دی بہار گورنمنٹ‘‘ کا نام دکھائی دے رہا تھا۔ اس اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا تھا اور اس میں ایک پوسٹ ڈالی گئی تھی جس میں ایڈولف ہٹلر اور اٹلی کے آمر بینیتو موسولینی کی تصویر تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا ’’یاد رکھئے۔ جب ہم ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔ جب ہمارے مقاصد یکساں ہوں گے۔ اگرآپ کی روح متزلزل نہ ہو تو آپ کو کوئی روک نہیں سکتا۔ ‘‘ اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ بھی ہٹا دی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK