• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’دیونار قبرستان کیلئے۲؍ پلاٹس ملنے سے تدفین‌ میں آسانی ہوگی‘‘

Updated: August 05, 2024, 10:43 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Govandi

اس تعلق سے کوشش کرنے والے وکلاء اور دیونار قبرستان کے ٹرسٹی نے صحافیوں کو تفصیلات بتائیں۔

A plot given for Dewanarq Buristan, on which work is in progress. Photo: Inquilab
دیونارقبرستان کیلئے دیا گیا ایک پلاٹ جس پر کام جاری ہے۔ تصویر: انقلاب

یہاں میت کی تدفین میں ہورہی پریشانی آنے والے چند ماہ میں ختم‌ ہوتی نظر آرہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بی ایم سی کی جانب سےنہ صرف ۲؍پلاٹس دینے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت میں حلف نامہ پیش کیا گیا ہے بلکہ اس تعلق سے دیئے گئے ٹرانزٹ کیمپ کو قبرستان کی زمین میں شامل کرنے کا کام جنگی پیمانے پر چل رہا ہے، وہاں کی چالیاں پہلے ہی توڑی جاچکی ہیں البتہ ملبہ ہٹانا‌باقی ہے۔ ‌ اس تعلق سے کوشش کرنے والے وکلاء ایڈوکیٹ الطاف خان، ایڈوکیٹ شمشیر شیخ اور دیونار قبرستا ن کے ٹرسٹی عبدالرحمٰن شاہ عرف منا نے صحافیوں کو اسی پلاٹ پر جاکر اتوار کو تفصیلات سے آگاہ کرایا۔ 
  اس دوران ان کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ بی ایم سی افسران سے ملاقات اور کافی جدوجہد کے بعد جب جگہ الاٹ نہیں کی گئی تو۲۰۱۹ء میں ‌عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔ ‌اس وقت تین‌ عرضداشتیں ‌ داخل کی گئیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ بامبے ہائی کورٹ نے۱۰؍ نومبر۲۰۲۳ء کو قبرستان سے متصل اور ٹرانزٹ کیمپ والا پلاٹ بلاتاخیر قبرستان کیلئے دینے کا حکم‌ دیا۔ ‌ 

یہ بھی پڑھئے:’نیٹ‘ کیلئے سینٹر سیکڑوں کلو میٹر دور دینے سے طلبہ میں ناراضگی

پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ ہم سب نے اس بنیاد پر کوشش کی کہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے، اسے حل کیا جانا چاہئے تاکہ آئے دن‌ پیش آنے والا تدفین کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوسکے۔ اس پریس کانفرنس کے دوران اس کا بھی تذکرہ کیا گیا کہ بس ڈپو کے پاس ایک اور پلاٹ ہے، اسے بھی قبرستان کیلئے دینے کا بی ایم سی نے وعدہ کیا ہے لیکن جب تک قبرستان کا کام پورا نہیں ہوجاتا اور تدفین شروع نہیں ہوجاتی، ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ ‌
   ان دونوں پلاٹس کو قبرستان کے لئے دیئے جانے پر مقامی رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ۴؍ دن قبل بتایا تھا کہ ان کی مسلسل کوششوں کی بدولت یہ کامیابی ملی ہے۔ ‌ ایک پلاٹ پر نومبر یا دسمبر تک تدفین شروع ہوجائے گی، یہاں ۴۵۰؍ قبروں کی گنجائش ہوگی جبکہ دوسرے پلاٹ پر بیسٹ کا ریزرویشن ہے، اسے حاصل کرنے میں کچھ وقت لگے گامگر اس کے تعلق سے بھی ہماری کوشش جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK