• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سونے کی قیمتوں میں لگاتار چوتھے دن گراوٹ

Updated: December 18, 2024, 11:07 AM IST | Agency | Mumbai/New Delhi

پچھلے ہفتےسونے کا دام ۷۹۱۲۰؍ روپے۱۰؍گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، اب قیمتی دھات تقریباً ڈھائی ہزار روپے تک سستی ہوچکی ہے۔

Gold prices are expected to fall further if the interest rates in the US are reduced. Photo: INN
امریکہ میں اگر شرح سودکم ہوتی ہے تو سونے کی قیمتوں میں مزید گراوٹ کی توقع ہے۔ تصویر: آئی این این

منگل کو سونے کی قیمتو ں میں لگاتار چوتھے دن گراوٹ درج کی گئی۔ کمزور عالمی رجحانات کے درمیان سونے کے دام مسلسل کم ہورہے ہیں۔ اس قیمتی دھات کے دام گزشتہ ایک ہفتے میں ڈھائی ہزا روپےتک کم ہو چکے ہیں ۔ مقامی مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے اختتام پر ۲۴؍ قیراط سونا ۵۴۶؍روپے کم ہو کر ۷۶۳۶۲؍ روپے فی۱۰؍گرام پر آگیا۔ جبکہ فیوچر مارکیٹ میں سونے کا بینچ مارک کنٹریکٹ ۷۶۶۰۶؍کی کم ترین سطح پر چلا گیا۔ پچھلے ہفتے۱۱؍ دسمبر کو یہ ۷۹۱۲۰؍ روپے۱۰؍گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس طرح دیکھا جائے تو سونا گزشتہ ہفتے کی بلند ترین سطح کے مقابلے میں اب ۲۵۰۰؍ روپے سے زیادہ سستا ہے۔ 
 اس وقت مارکیٹ کی نظریں یو ایس فیڈرل ریزرو کی دو روزہ (۱۸-۱۷؍ دسمبر) میٹنگ پر ہیں۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ امریکہ کا مرکزی بینک فیڈرل ریزرو اپنی میٹنگ میں ایک بار پھر شرح سود میں کم از کم ۲۵؍ بیسس پوائنٹ یعنی ۰ء۲۵؍ فیصد کمی کر سکتا ہے۔ اگر امریکہ میں شرح سود کم ہوتی ہے تو سونے کو مزید سہارا ملنا فطری ہے۔ سونے پر کوئی سود/ منافع نہیں ہے، اس لئے سود کی گرتی ہوئی شرح سرمایہ کاری کے طور پر اس اثاثہ طبقے کی مانگ میں اضافہ کرتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وَن نیشن وَن الیکشن بل نےسرکار کی پول کھول دی

گھریلوفیوچر مارکیٹ
 گھریلو فیوچر مارکیٹ ایم سی ایکس پر سونے کا بینچ مارک فروری معاہدہ ۱۷؍ دسمبر کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران ۷۶۶۰۶؍ روپے فی۱۰؍ گرام کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ منگل کو سونے کا دام فی ۱۰؍ گرام ۷۶۳۶۲؍ پر بند ہوا۔ اس سے قبل۱۳؍ نو مبر کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران، بینچ مارک دسمبر میں سونے کا معاہدہ ۷۳۳۰۰؍ روپے فی ۱۰؍گرام کی کم ترین سطح پر آگیا تھا جبکہ ۳۰؍ اکتوبر کو یہ۷۹۷۷۵؍روپے فی ۱۰؍ گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ 
۴؍ بڑے شہروں میں سونے کے دام 
دہلی:۱۰؍ گرام۲۲؍ قیراط سونے کی قیمت ۷۱۶۵۰؍ روپے اور۱۰؍ گر ام۲۴؍ قیراط سونے کی قیمت ۷۸۱۵۰؍ر وپے۔ 
ممبئی:۱۰؍ گرام۲۲؍ قیراط سونے کی قیمت ۷۱۵۰۰؍ روپے اور۱۰؍ گرام ۲۴؍ قیراط کیرٹ سونے کی قیمت ۷۸۰۰۰؍ روپے۔ 
کولکاتا:۲۲؍ قیراط ۱۰؍ گرام سونے کی قیمت ۷۱۵۰۰؍ روپے اور۲۴؍ قیراط۱۰؍ گرام سونے کا بھاؤ۷۸۰۰۰؍ روپے۔ 
چنئی:۱۰؍گرام۲۲؍قیراط سونے کی قیمت ۷۱؍ ہزار ۵۰۰؍ اور۲۴؍ قیراط کی قیمت ۷۸؍ ہزار۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK