• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گوونڈی میں بڑھتے حادثات کی روک تھام کیلئے احتجاج

Updated: December 20, 2024, 4:33 PM IST | Staff Reporter | Mumbai

گوونڈی کے مختلف علاقوں میں سڑک حادثات سے ہونے والی اموات کی روک تھام کیلئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی لیڈر کی جانب سے جمعرات کو ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

Protesters can be seen demonstrating with demand banners and national flags. Photo: INN
مظاہرین مطالباتی بینر اور قومی پرچم کے ساتھ مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ تصویر: آئی این این

گوونڈی کے مختلف علاقوں میں سڑک حادثات سے ہونے والی اموات کی روک تھام کیلئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی لیڈر کی جانب سے جمعرات کو ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران ٹریفک پولیس، گوونڈی اور شیواجی نگر پولیس اسٹیشنوں کے سینئر افسران سے ان حادثات کی روک تھام کیلئے جلد از جلد اقدام کا مطالبہ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: دیونار: قبرستان کا نیا پلاٹ تیار کرنے میں بی ایم سی کا تساہل

ایم آئی ایم کے لیڈر عتیق احمد خان نے گوونڈی میں واقع انڈین آئل نگر، شیواجی نگر سگنل، بیگن واڑی سگنل، ڈمپنگ گرائونڈ سگنل، منڈالا سگنل اور گھاٹ کوپر۔ مانخورد لنک روڈ فلائی اوور کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ان مقامات پر تیز رفتار گاڑیوں، ڈبل پارکنگ اور بڑی گاڑیوں کی  آمد و رفت کی وجہ سے بہت زیادہ حادثات ہوتے ہیں اس لئے ان مقامات پر زیبرا کراسنگ بنائی جائے، نیز رفتار کم کرنے کیلئے ’رمبلرس‘ لگائے جائیں، ساتھ ہی غیرقانونی پارکنگ اور ریسٹورنٹ مالکان کے ذریعہ ناجائز قبضہ کو ختم کیا جائے، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے اس سلسلے میں مقامی سینئر پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران کو خطوط بھی روانہ کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK