• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی حملوں میں شہید پولیس اہلکاروں کو گورنر، وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ نے خراجِ عقیدت پیش کیا

Updated: November 27, 2024, 1:24 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

ممبئی حملوں میں شہید پولیس اہلکاروں کو گورنر، وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ اور سینئر لیڈران نے خراجِ عقیدت پیش کیا، گیٹ وے آف ا نڈیا اور کامااسپتال میں بھی مہلوکین کو یاد کیا گیا۔

The Governor, Chief Minister, Deputy Chief Ministers and others paid their last respects at Mumbai Police Headquarters. Photo: Syed Sameer Abdi and PTI
ممبئی پولیس ہیڈکوارٹرز میں گورنر ، وزیراعلیٰ ، نائب وزرائے اعلیٰ اور آخری خراجِ عقیدت پیش کرتےہوئے۔ تصویر: سیّد سمیرعابدی اور پی ٹی آئی

 دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے ۱۰؍ دہشت گردوں کے ذریعہ کئے گئے حملوں کو ۱۶؍ سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔ اس حملے میں ۱۶۶؍ شہریوں کے ساتھ ۲۰؍ پولیس افسران اور اہلکار بھی شہید ہوگئے تھے ۔ منگل کو ممبئی پردہشت گردانہ حملے کی ۱۶؍ ویں برسی پرشہیدہونے والے پولیس اہلکاروں کو ریاست کے گورنر اور وزیر اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ ، پولیس کمشنر اور کئی سینئر لیڈران نے ممبئی پولیس ہیڈکوارٹرز میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ 
کرافورڈ مارکیٹ میں واقع ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں ریاستی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اورگورنر سی پی رادھا کرشنن کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس، اجیت پوار، ریاستی وزیر دیپک کیسرکر، منگل پربھات لودھا اور ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نیز دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ 
اسی طرح منگل کوگیٹ وے آف ا نڈیا پر بھی شہریوں نے ممبئی حملوں کے مہلوکین کو یاد کیا اورگلہائے عقیدت پیش کئے۔ ا سی طرح کاما اسپتال کی نرسوں نے بھی اسپتال کے احاطہ میں مہلوکین کی یادگار پر پھول پیش کئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جنگ بندی کی اُمیدوں کےبیچ بیروت پر حملوں میں شدت

یاد رہے کہ ۱۶؍ سال قبل ۱۰؍ دہشت گردوں نے بحر عرب کے راستے شہر میں داخل ہو کر تاج محل ہوٹل، اوبیرائے ہوٹل، ہوٹل ٹرائڈینٹ اور کیفے لیو پولڈ کے علاوہ چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنس، چھبڈہاؤس اور کاما اسپتال میں حملہ کرکے ڈیڑھ سوسے زائد شہریوں اور ۲۶؍ غیر ملکیوں کو قتل کردیا تھا۔ اس حملہ میں ۳؍ سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ گرفتار کئے جانے والے واحد ملزم اجمل عامر قصاب کو پھانسی دی گئی تھی۔ 
۱۶؍ سال قبل دہشت گردوں نے بحر عرب کے راستے ممبئی کے ساحل میں داخل ہو نے کے بعد فائرنگ میں سیکڑوں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔ ان حملوں کےسبب شہر کی سیکوریٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔ اسی لئے حملوں کے بعد ساحلی علاقوں کی سیکوریٹی کے مقصد سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے علاوہ ممبئی پولیس نے کئی حفاظتی اقدامات کئے ہیں ۔ پولیس نے ساحلی علاقوں کی حفاظت کیلئے جہاں افرادی قوت بڑھائی ہے وہیں پیٹرولنگ بوٹ اورساحل پر گشت میں بھی اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ساحلی علاقوں کی حفاظت کیلئے ایڈوانس تکنیک اور جدید اسلحہ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی کے ساحلی علاقوں کی حفاظت کے لئے نیوی، کوسٹ گارڈ، مرین پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی بھی مدد لی جاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK