• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پیاز سستی ہونے کی اُمید، حکومت کا ۵؍ لاکھ ٹن پیاز خریدنے کا اعلان

Updated: March 29, 2024, 11:54 AM IST | Agency | New Delhi

حکومت نے لاکھوں ٹن پیاز خریدنے کا اعلان کیا ہے جس سے مہنگائی کی مار جھیلنے والے عام آدمی کو جلد کچھ راحت مل سکتی ہے۔  

The ban on onion export has been extended indefinitely. Photo: INN
پیاز کی برآمد سے متعلق پابندی میں غیر معینہ مدت تک کیلئے توسیع کی گئی ہے۔ تصویر : آئی این این

حکومت نے لاکھوں ٹن پیاز خریدنے کا اعلان کیا ہے جس سے مہنگائی کی مار جھیلنے والے عام آدمی کو جلد کچھ راحت مل سکتی ہے۔  اسی طرح مرکزی حکومت نے پیاز کی برآمد پر پابندی کے حکم نامے کو غیر معینہ مدت کیلئے بڑھا دیا ہے۔  اس پابندی کا حکم پہلے۳۱؍ مارچ تک تھا۔  حکومت پیاز کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے کسانوں سے بفر اسٹاک کیلئے لاکھوں ٹن پیاز خریدنے جا رہی ہے۔  اس لئے امید ہے کہ پیاز کی قیمتیں کم ہوں گی۔  مرکزی حکومت بفر اسٹاک کیلئے کسانوں سے۵؍ لاکھ ٹن سے زیادہ پیاز خریدنے جا رہی ہے۔  اس سلسلے میں  حکومت نے این اے ایف ای ڈی اور این سی سی ایف کو ربیع سیزن کے دوران پیاز کی خریداری شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔  
اگلے احکامات تک برآمدات پر پابندی
میڈیا رپورٹس کے مطابق خریداری ایک سے دو روز میں شروع ہو جائے گی۔  وزارت امور صارفین کے سیکریٹری کے مطابق پیاز کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے گزشتہ سال دسمبر میں پیاز کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔  اس کی مدت ۳۱؍ مارچ کو ختم ہونے والی تھی۔  حکومت نے برآمدی پابندی کو اگلے احکامات تک برقرار رکھا ہے۔  جیسے جیسے عام انتخابات قریب آرہے ہیں، حکومت اس طرح کے فیصلے کر رہی ہے۔  اسی پیش نظر این سی پی ( شرد پوار گروپ) اور دیگر جماعتوں نے اس فیصلے پر سوال اٹھایا ہے اور اس انتخابی فائدہ اٹھانے کی کوشش بتایا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: اہم مسائل حل کئے بغیر ہندوستان کی ترقی ممکن نہیں ہے:رگھورام

تاجروں پر اثرات
 پچھلے سال، تقریباً۶ء۴؍ لاکھ ٹن پیاز این اے ایف ای ڈی اور این سی سی ایف نے خریدا تھا تاکہ بفرا سٹاک بڑھاجا سکے اور ضرورت کے مطابق اس کو بازار میں لایاجا سکے۔  دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کسانوں کو پیاز کی اچھی قیمت مل رہی ہے کیونکہ اسے لگاتار خریدا جا رہا ہے۔  اوسط قیمت ۱۷؍ روپے فی کلو تھی۔  فی الحال یہ اسٹاک تقریباً ختم ہوچکا ہے۔  ان دنوں مہاراشٹر کے بازاروں میں پیاز کی خردہ قیمت۱۵-۱۴؍ روپے فی کلو ہے۔  یہ قیمت گزشتہ سال سے تقریباً دوگنی ہے۔  
پیاز کی پیداوار میں کمی کاخدشہ 
 وزارت زراعت کے مطابق اس بار ربیع کے سیزن میں پیاز کی پیداوار۱۹۰ء۵؍ لاکھ ٹن رہنے کا اندازہ ہے۔  پیاز کی پیداوار میں گزشتہ سال کے۲۳۷؍ لاکھ ٹن سے۲۰؍ فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔  یادرہےکہ ربیع کا سیزن ملک میں سال بھر پیاز کی دستیابی کا تعین کرنے کیلئے اہم ہے۔  ربیع کےسیزن میں سالانہ پیداوار کا تقریباً ۷۵؍ فیصد پیاز پیدا ہوتی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK