۴؍ مرتبہ گریمی یافتہ اور طبلہ ماسٹر ڈاکٹر ذاکر حسین کو خراج عقیدت پیش نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس شرمناک حرکت کیلئے گریمی کوہدف تنقید بنایا۔ یاد رہے کہ فوت ہونے والے فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا گریمی کی پرانی روایت ہے۔
EPAPER
Updated: February 03, 2025, 6:34 PM IST | Washigton
۴؍ مرتبہ گریمی یافتہ اور طبلہ ماسٹر ڈاکٹر ذاکر حسین کو خراج عقیدت پیش نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس شرمناک حرکت کیلئے گریمی کوہدف تنقید بنایا۔ یاد رہے کہ فوت ہونے والے فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا گریمی کی پرانی روایت ہے۔
۴؍ مرتبہ گریمی یافتہ اور طبلہ ماسٹرذاکر حسین کو گریمی ایوارڈز کی ۶۷؍ ویں تقریب کے ’’میموریم سیگمنٹ ‘‘ میں خراج عقیدت پیش نہیں کیا گیاانہیں اس سیگمنٹ سے ہٹا دیا گیا۔ خیال رہے کہ ’’میموریم سیگمنٹ ‘‘ ایسے سیگمنٹ کو کہا جاتا ہے جہاں’’ حال ہی میں فوت ہونے والی کسی اہم شخصیت کو اس کی تصاویر کے ایک ویڈیو،جس میں موسیقی بھی ہوتی ہے، کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔‘‘
گریمی ایوارڈ کی یہ تقریب، جسے ریکارڈنگ اکیڈمی نے منعقد کیا تھا، اتوار کو لاس اینجلس، امریکہ میں منعقد کی گئی تھی۔ ذاکر حسین،جنہوں نے ہندوستانی موسیقی کو عالمی شہرت عطا کی تھی،کو اس تقریب سے ہٹا دیا گیا۔ہر سال گریمی اپنے ’’میموریم مونٹیج‘‘ کے ذریعے فوت ہونےو الی اہم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ ذاکر حسین واحد ہندوستانی ہیںجنہوں نے گریمی ایوارڈز کی گزشتہ تقریب میں ۳؍ اعزازات حاصل کئے تھے۔
صارفین نے سوشل میڈیا کے ذریعے ناراضگی کا اظہار کیا
سوشل میڈیا پر صارفین نے ذاکر حسین کے ساتھ یہ رویہ اختیارکرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ مداحوں نے ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کرنےو الےا فراد کو ہدف تنقید بنایا۔ ایک صارف نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ان لوگوں نے کس طرح ذاکر حسین کوخراج عقیدت پیش نہیں کیا۔ گزشتہ سال گریمی ایوارڈکی تقریب میں انہوں نے تین اعزازات حاصل کئے تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: گریمی ایوارڈز ۲۰۲۵ء: بیونسے’’ البم آف دی ایئر‘‘ جیتنے والی پہلی سیاہ فام خاتون
’’ایک مرتبہ بھی ذاکر حسین کا ذکر نہیں کیا گیا‘‘
دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’میں نے نہیں دیکھا کہ انہوں نے گریمی میں ایک مرتبہ بھی ذاکر حسین کا ذکر کیا۔‘‘تیسرے صارف نے لکھا کہ ’’انہیں شرم آنی چاہئے کہ انہوں نے ۴؍ مرتبہ گریمی ایوارڈ یافتہ اور کئی مرتبہ گریمی کیلئے نامزد کئے گئے مرحوم ذاکر حسین کا ذکر نہیں کیا۔واقعی یہ شرم کی بات ہے۔‘‘پانچویں صارف نے لکھا ہے کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ یہ بڑی غلطی ہے کیونکہ ۲۰۲۴ءمیں میوزک انڈسٹری کے فوت ہونے والے فنکاروں کی فہرست میں ان کا نام تھا لیکن ’’میموریم پیج‘‘ پر نہیں تھا۔یہ واقعی شرمناک ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: وحیدہ رحمان نے اپنی خوبصورتی سے سب کو اپنا دیوانہ بنالیا تھا
ذاکر حسین صرف قومی نہیں بلکہ عالمی سطح پر شہرت رکھتے تھے۔ ان کا کریئر کئی دہائیوں پر محیط تھا اور پوری دنیا میں فنکاروں سے ان کے تعلقات تھے۔دسمبر ۲۰۲۴ء میں ۷۳؍ سال کی عمر میں سان فرانسسکو، امریکہ میں ذاکر حسین کا انتقال ہوا تھا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ انتونیا مینیکولا ، ان کی بیٹی انیسا قریشی اور آئیسابیلا قریشی شامل ہیں۔ گریمی ایوارڈ کی تقریب میں متعددفنکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جن میں برطانوی گلوکار لیئم پین، کریس کرسٹوفرسن، ایلا جینکنز، سیسی ہیوسٹن، جو چیمبرز، میری مارٹن، میریانا فیتھ فل، سیجی اوزاا اور ایلا جینکنز وغیرہ شامل ہیں۔