• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

یونان کے جنگلات میں بھیانک آگ، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

Updated: August 12, 2024, 8:04 PM IST | Athens

خبر لکھے جانے تک یونانی حکام آگ پر قابو نہیں پاسکے تھے۔ آگ پھیلنے کے ڈر سے قریبی علاقوں کو خالی کروایا گیا ہے۔ ماہرین نے اگلے ہفتہ شدید موسمی صورتحال سے خبردار کیا ہے۔ اب تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Fires can be seen in the forests of Greece. Photo: PTI
یونان کے جنگلوں میں آتشزدگی دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

یورپی ملک یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب جنگلات میں لگی آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی ہے۔ اتوار کو یونانی حکام آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگے رہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ اس صورتحال کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ماہرین نے اگلے ہفتہ شدید موسمی صورتحال سے خبردار کیا ہے۔ اتوار کی رات کو ایتھنز کے قریب جنگلات میں آگ بجھانے والے دسیوں عملے، بھیانک آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے۔ آگ کی لہریں ۲۵؍ میٹر تک بلند تھیں جس سے اٹھنے والے دھویں سے ایتھنز شہر کی فضا میں غبار چھائی رہی۔

ادیشہ: بنگلہ دیش کے بہانے انتہا پسند ملک کے بنگالی مسلمانوں کو ہراساں کررہے ہیں

یونان کے وزیر برائے شہری حفاظت نے ایک دن قبل وارننگ جاری کی تھی کہ قحط سالی کی صورتحال، ہوا کے تیز رفتار جھونکوں اور بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے نصف ملک، ہائی رسک زون میں ہے/ملک کے بیشتر علاقے میں خطرہ برقرار ہے۔

یونان کے مشرقی اتیکا علاقہ ورنواس کے پاس آگ لگ گئی جس نے پائن کے جنگلات اور قریب موجود گھروں کو خاکستر کردیا۔ قریبی گاؤں اور دیہاتوں سے ہزاروں لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ آگ بجھانے والوں کے سربراہ وتھرا کو گینیز نے بتایا کہ تیز اور طاقتور ہوائیں آگ کو مزید پھیلا رہی ہیں۔ ۴۰۰ سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کی مدد کیلئے ۱۱۰ گاڑیاں اور ۲۹؍ ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK