• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ، آن لائن گیمنگ پر ٹیکس کے معاملے پرغور

Updated: September 09, 2024, 11:45 AM IST | Agency | New Delhi

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں ریاستوں کے وزرائے خزانہ بھی شامل ہوں گے۔

Nirmala Sitharaman. Photo: INN
نرملا سیتا رمن۔ تصویر :آئی این این

جی ایس ٹی کونسل پیر کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں انشورنس پریمیم پر ٹیکس لگانے، شرحوں کو معقول بنانے کے بارے میں وزراء کے گروپ کی تجاویز اور آن لائن گیمنگ پر اسٹیٹس رپورٹ سمیت دیگر مسائل پر غور کرے گی۔ 
  ذرائع نے بتایا کہ فٹمنٹ کمیٹی جی ایس ٹی کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرے گی جو زندگی، صحت اور بیمہ کے پریمیم اور آمدنی کے اثرات پر عائد کی جائے گی۔ کمیٹی میں مرکزی اور ریاستی ٹیکس حکام شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی سربراہی میں جی ایس ٹی کونسل یہ فیصلہ کرے گی کہ ہیلتھ انشورنس پر ٹیکس کے بوجھ کو موجودہ۱۸؍ فیصد سے کم کیا جائے یا بزرگ شہریوں جیسے افراد کے مخصوص زمرے کو مستثنیٰ کیا جائے۔ کونسل میں ریاستوں کے وزرائے خزانہ شامل ہو ں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دنیا کے امیر ترین افراد کو اربوں ڈالر کا نقصان

لائف انشورنس پریمیم پر گڈز اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کے بارے میں بھی بات چیت کا امکان ہے۔ مرکز اور ریاستوں نے ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں ہیلتھ انشورنس پریمیم پر جی ایس ٹی کے ذریعے۸۲۶۲ء۹۴؍ کروڑ روپے حاصل کئے جبکہ ہیلتھ ری انشورنس پریمیم پر جی ایس ٹی۱۴۸۴ء۳۶؍ کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ انشورنس پریمیم پر ٹیکس لگانے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا ہے۔ اپوزیشن اراکین نے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ اور لائف انشورنس پریمیم کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے بھی اس معاملے وزیر خزانہ نرملا پر سیتا رمن کو خط لکھا ہے۔ 
 وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے فائنانس بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جی ایس ٹی کی ۷۵؍ فیصد وصولی ریاستوں کو جاتی ہے اور اپوزیشن اراکین کو چاہیے کہ وہ اپنے ریاستی وزرائے خزانہ سے جی ایس ٹی کونسل میں تجویز لانے کیلئے کہیں۔ 
 مغربی بنگال کے وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ نے گزشتہ ماہ شرح کی معقولیت پر وزراء کے گروپ (جی او ایم) کی میٹنگ میں سوال کیا تھا اور اس معاملے کو مزید تجزیہ کیلئے فٹمنٹ کمیٹی کے پاس بھیجا گیا تھا۔ وزراء کے گروپ (جی او ایم) نے۵، ۱۲، ۱۸؍ اور۲۸؍ فیصد کے موجودہ چار درجے کے جی ایس ٹی سلیب میں کسی بھی تبدیلی پر اختلاف ظاہر کیا تھا۔ تاہم، گروپ نے فٹمنٹ کمیٹی سے اشیا اور خدمات کے نرخوں کو معقول بنانے کے امکان پر غور کرنے کو کہا تھا۔ مرکزی اور ریاستی ٹیکس حکام آن لائن گیمنگ کے سلسلے میں جی ایس ٹی کونسل کے سامنے `اسٹیٹس رپورٹ پیش کریں گے۔ آن لائن گیمنگ کمپنیوں پر ٹیکس کے تعلقاق سے تنازع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK