• Wed, 04 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گجرات بی جے پی کا لیڈر سرمایہ کاروں سے۶؍ ہزار کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا: کانگریس

Updated: December 03, 2024, 12:26 PM IST | Agency | New Delhi

کانگریس نے گجرات میں بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ گجرات میں بی جے پی کا ایک لیڈر سرمایہ کاروں کو دو سال میں ان کی دولت کو دوگنا کرنے کے وعدے کا لالچ دے کر ان سے۶؍ ہزارکروڑ روپے لے کر فرار ہو گیا، اس لیے اس کی اعلیٰ سطحی جانچ کی جانی چاہئے اور اس معاملے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے جج سے کرائی جانی چاہئے۔ 

Congress leader Shakti Singh Gohal who has given the name of this leader as Bhupinder Jala
کانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوہل جنہوں نے اس لیڈر کا نام بھوپیندر جالا بتایا ہے۔ تصویر: آئی این این

کانگریس نے گجرات میں بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ گجرات میں بی جے پی کا ایک لیڈر سرمایہ کاروں کو دو سال میں ان کی دولت کو دوگنا کرنے کے وعدے کا لالچ دے کر ان سے۶؍ ہزارکروڑ روپے لے کر فرار ہو گیا، اس لیے اس کی اعلیٰ سطحی جانچ کی جانی چاہئے اور اس معاملے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے جج سے کرائی جانی چاہئے۔ 
 گجرات پردیش کانگریس کے صدر اور پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن شکتی سنگھ گوہل نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جےپی کے ایک لیڈر نے بی جے پی کی قیادت میں دو سال میں رقم کو دوگنا کرنے کا منصوبہ شروع کیا جس میں کسانوں، مزدوروں، اساتذہ اور ریٹائرڈ لوگوں کے ساتھ بڑی تعداد میں عام لوگوں نے سرمایہ کاری کی لیکن سرمایہ کار عوام سے ۶؍ ہزار کروڑ روپے لے کر بی جے پی کے اس لیڈر نے راتوں رات کمپنی بند کر دی اور عوام سے ۶؍ ہزار کروڑ روپے لے کر بھاگ گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:مینوفیکچرنگ سیکٹر کی نمو سست

گوہل نے بی جے پی کے اس لیڈر کا نام بھوپیندر جالا بتایا اور کہا کہ اس کے بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں سے رابطے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ وہ لوگوں کو متاثر کرتا تھا اور بی جے پی کے ریاستی صدر اور ریاست کے وزیر اعلیٰ سمیت بی جے پی کے عوامی نمائندوں کو اپنے پروگراموں میں مدعو کرکے پیسے بٹورتا تھا مگر اب فرار ہے۔ 
 کانگریس لیڈر نے پریس کانفرنس میں بی جے پی کے کئی لیڈروں کی تصویریں دکھائیں جو اس تقریب میں اس کے ساتھ تھے اور ان کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب کا دعوت نامہ بھی دکھایا جس میں بی جے پی کے ریاستی صدر، ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور کئی وزراء موجود تھے۔ تقریب میں ریاستی حکومت کو مدعو کیا گیا تھا اور ان کے نام دعوت نامہ میں شامل ہیں ۔ انہوں نے اسے بی جے پی کی اسکیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی کے مالک کی تقریب میں اس کے سرکردہ لیڈروں کی شرکت کی وجہ سے لوگوں کا پیسہ جمع کرنے کا اعتماد مزید بڑھ گیا۔ 
 انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی عوام کو انصاف دینا چاہتی ہے تو ۶؍ ہزار کروڑ روپے کے اس گھوٹالے کی سپریم کورٹ کے جج سے تحقیقات کروائے۔ اس کی کمپنی میں ۳؍ ہزار ایجنٹ تھے اور جو لوگ زیادہ پیسے لے کر آئے انہیں مہنگی کاریں دے کر گوا کی سیرکیلئے بھیج دیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK