• Mon, 25 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راجکوٹ آتشزدگی سانحہ کا گجرات ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا

Updated: May 27, 2024, 8:44 AM IST | Agency | Rajkot

حکومت اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار، کہا کہ’’ یہ انسان کی پیدا کردہ آفت ہے‘‘، آتشزدگی کے مہلوکین کی تعداد ۲۷؍ ہوگئی۔

Families of children killed in Rajkot fire. Photo: PTI
راجکوٹ آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے بچوں کے اہل خانہ۔ تصویر : پی ٹی آئی

گجرات کے راجکوٹ میں ٹی آر پی گیم زون میں بھیانک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ۲۷؍ ہو گئی ہے۔ ان میں ۹؍ بچے بھی شامل ہے۔ یہ حادثہ اتنا بھیانک اور دلدوز ہے کہ گجرات ہائی کورٹ نے بھی اس کا از خود نوٹس لیا اور ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ شہری انتظامیہ پر شدید برہمی ظاہر کی۔ اس معاملے کی سماعت ہائی کورٹ کی اسپیشل برانچ کےجسٹس بیرین ویشنو اور جسٹس دیوین دیسائی کی بنچ میں ہوئی۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ یہ انسان کی پیدا کردہ آفت ہے۔

یہ بھی پڑھئے: حماس کی دلیری، اسرائیل پر میزائل داغ دئیے

عدالت نے کہا کہ گیمنگ زون کی تعمیر اور آپریشن کیلئے باقاعدہ اور مناسب قوانین پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ احمد آباد میں سندھو بھون روڈ، سردار پٹیل رنگ روڈ اور ایس جی ہائی وے پر بھی موجود گیمنگ زونس عوامی تحفظ کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ 
  ہائی کورٹ نے اس کے ساتھ ہی احمد آباد، بڑودہ، سورت اور راجکوٹ میونسپل کارپوریشن سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ عدالت نے کہا کہ کارپوریشن کو یہ بتانا ہوگا کہ اس گیمنگ زون کو چلانے کی اجازت قانون کی کس شق کے تحت دی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ کارپوریشن ایک دن کے اندر یہ معلومات فراہم کرے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK