گجرات میں ایک خاندان نے اپنے لئے ’’لکی‘‘ قرار دی جانے والی ویگن آر کو پھولوں کے ہاروں اور گلاب کی پنکھڑیوں سے سجایا اور اسے ۱۵؍ فٹ گہرے گڑھے میں اتارا۔ وہاں موجود افراد نے اس غیر معمولی عمل کو اپنے موبائل فونز میں قید کر لیا۔
EPAPER
Updated: November 09, 2024, 5:03 PM IST | Ahmedabad
گجرات میں ایک خاندان نے اپنے لئے ’’لکی‘‘ قرار دی جانے والی ویگن آر کو پھولوں کے ہاروں اور گلاب کی پنکھڑیوں سے سجایا اور اسے ۱۵؍ فٹ گہرے گڑھے میں اتارا۔ وہاں موجود افراد نے اس غیر معمولی عمل کو اپنے موبائل فونز میں قید کر لیا۔
گجرات کے امریلی ضلع میں ایک کار کو انوکھے اور جذباتی انداز میں الوداع کیا گیا۔ اس واقعہ نے ہزاروں افراد کی توجہ حاصل کرلی۔ ذرائع کے مطابق، ایک گجراتی خاندان نے حال ہی میں اپنی ’’لکی کار‘‘، ایک ۱۲؍ سال پرانی ویگن آر کی آخری رسومات کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں تقریباً ۱۵۰۰؍ افراد نے شرکت کی اور اس تقریب پر ۴؍ لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ تقریب کیلئے ۱۵؍ فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا جہاں کار کو رسم و رواج کے ساتھ دفن کیا گیا۔ پھولوں کے ہاروں اور گلاب کی پنکھڑیوں سے سجی ویگن آر کو گڑھے میں اتارا گیا اور وہاں موجود افراد نے اس غیر معمولی نظارے کو اپنے موبائل فونز میں قید کر لیا۔
અમરેલીના માલિકની વાહન સાથેની અનન્ય લાગણી, ખેડૂતનો લાગણીસભર VIDEO
— Sanskar Sojitra (@sanskar_sojitra) November 9, 2024
અમરેલીના પાડરસિંગા ગામે કારને અપાઇ વિધિવત સમાધિ, આખા ગામનો ધુમાડાબંધ જમણવાર...
પોતાની લકી ગાડીને વેચવાના બદલે આપી સમાધિ
.
.#Car #viralvideo #emotional #Amreli #Gujarat #Lathi #CarLover #ViralVideo #samadhi #news pic.twitter.com/7dgcEgVMZg
کار کے مالک سنجے پولارا نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ میں نے یہ کار ۱۲؍ سال قبل خریدی تھی۔ اس گاڑی کی بدولت ہمارے خاندان میں کئی برسوں تک عزت اور خوشحالی رہی۔ کاروبار میں کامیابی کے علاوہ خاندان کو عزت ملی۔ اس طرح یہ گاڑی میرے اور میرے خاندان کیلئے خوش قسمت ثابت ہوئی۔ اس لئے میں نے اسے بیچنے کی بجائے خراج تحسین کے طور پر اپنی زمین میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولارا نے مزید بتایا کہ وہ خراج کے طور پر تدفین کے مقام پر ایک درخت لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو آنے والی نسلوں کیلئے کار کی اہمیت کی علامت ہوگی۔ یہ درخت ایک یاددہانی کے طور پر ایستادہ رہے گا کہ خاندان کی لکی کار اس مقام پر دفن ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی منیجرسوزی وائلزکو چیف آف اسٹاف مقرر کیا
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، تقریب میں مدعو کرنے کیلئے پولارا نے اپنے گاؤں کے تقریباً ۲؍ ہزار افراد کو چار صفحات پر مشتمل دعوت نامہ بھیجا تھا جس میں لکھا تھا، "یہ کار ۲۰۰۶ء سے خاندان کے ایک فرد کی طرح ہمارے ساتھ رہی ہے، اور اس نے ہمیں اچھی قسمت دی۔ اس کی بدولت ہم نے خوشحالی حاصل کی، اور معاشرے میں ہمارا مقام بلند ہوا۔ ہم اس کار کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھنا چاہتے ہیں، اس لئے ہم نے اس کار کو دفنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انسٹاگرام پر jist.news@ نے اس غیر معمولی تقریب کا ویڈیو شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوا، انٹرنیٹ صارفین نے اس میں مزاح کو تلاش کیا اور اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک شخص نے لکھا، ’’آثار قدیمہ سروے، ۳۰۲۴ء میں ویگن آر کی کھدائی کرے گا۔‘‘ دوسرے صارف نے کہا، ’’مستقبل میں لوگ اس میں سفر کرنے والے ہیں۔‘‘ تیسرے صارف نے لکھا، ’’ایسا صرف ہندوستان میں ہوتا ہے۔‘‘