• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حج ۲۰۲۴ء: ازبکستان، مراکش، نائیجیر اور عراق سے حاجیوں کا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچا

Updated: May 24, 2024, 5:06 PM IST | New Delhi

گزشتہ دن ازبکستان، مراکش، نائیجیر اور عراق سے حاجیوں کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچا۔ سعودی حکام نے زائرین کا پرتپاک استقبال کیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ازبکستان سے حجاج کرام کا پہلا قافلہ جس میں ۹۵۰؍ زائرین ہیں، جمعرات کو مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق متعدد افراد نے ان خدمات اور سہولیات کیلئے مملکت کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دریں اثنا، مراکش میں سعودی سفیر سامی الصالح نے رباط سیل ایئرپورٹ پر ایک الوداعی تقریب میں شرکت کی جب ملک سے عازمین حج کا پہلا گروپ مملکت کیلئے روانہ ہوا۔ ان کے ہمراہ مراکشی وزیر برائے اوقاف و اسلامی امور احمد توفیق اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران بھی تھے۔

یہ بھی پڑھئے: مہایوتی میں انتشار، سینئر لیڈر گجانن کرتیکر کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ

اسی طرح نائیجر میں سعودی سفیر زید الحربی نے نائیجیرین زائرین کے پہلے گروپ کو دارالحکومت نیامی سے روانہ کرتے ہوئے رخصت کیا۔ ملک کے وزیر اعظم علی الامین زین بھی موجود تھے۔ عراق سے عازمین حج کا دوسرا قافلہ جمعرات کو شمالی سرحدی صوبے میں ارار بارڈر کراسنگ پر پہنچا، جہاں حکام نے کہا کہ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور داخلے کے طریقہ کار کو ہموار بنانے کی کوشش کی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK