• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی سے۵۰؍پروازوں کے ذریعے۲۰؍ہزار عازمین حرم پاک پہنچ گئے

Updated: June 03, 2024, 10:04 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ممبئی سے اب تک۵۰؍ خصوصی پروازوں سے تقریباً ۲۰؍ ہزار عازمین سرزمین مقدسہ پہنچ گئے۔ مزید۵۱؍ جہازوں سے عازمین کی روانگی ہوگی اور۹؍جون کوروانگی مکمل ہوجائے گی۔

Pilgrims departing on Sunday night can be seen inside Suhar International Airport. Photo: INN
اتوار کی شب روانہ ہونے والے عازمین کو سہار انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندردیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

ممبئی سے اب تک۵۰؍ خصوصی پروازوں سے تقریباً ۲۰؍ ہزار عازمین سرزمین مقدسہ پہنچ گئے۔ مزید۵۱؍ جہازوں سے عازمین کی روانگی ہوگی اور۹؍جون کوروانگی مکمل ہوجائے گی۔ ممبئی سے اس دفعہ۳۴؍ تا ۳۵؍ ہزار عازمین حج روانہ ہوں گے۔ 
 عازمین کی روانگی والے ملک کے الگ الگ حصوں میں کل۲۰؍ امبارکیشن پوائنٹ میں سے ممبئی، احمدآباد، کنور، چنئی، کالی کٹ اور کوچین کے علاوہ بقیہ۱۴؍امبارکیشن پوائنٹ سے عازمین حج کی روانگی مکمل ہوچکی ہے۔ ملکی سطح پر ایک لاکھ سے زائد عازمین حرم پاک پہنچ گئے ہیں۔ نمائندۂ انقلاب کے استفسار پر یہ تفصیلات حج کمیٹی آف انڈیا کے سپرنٹنڈ (ایئر چارٹر انچارج) حیدر پاشا نے فراہم کرائیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ممبئی سے ۲۶؍جون سے عازمین حج کی روانگی شروع ہونے سے لے کر آج تک روزانہ کبھی ۸؍ جہاز، کبھی۹؍جہاز تو کبھی ۱۰؍ جہاز روانہ ہورہے ہیں اور ایک ایک دن میں تین تین ہزار عازمین حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: قربانی کے فی جانورکیلئےصرف۲۰؍ روپے فیس لینے کا حکم

اس کی وجہ سےحج ہاؤس اور ایئر پورٹ پر ہما ہمی رہتی ہے لیکن حج کمیٹی کا عملہ، ایئر لائن اسٹاف اور حاجیوں کی خدمت کرنے والی تنظیموں کے کارکنان شب و روز خدمت میں مصروف ہیں۔ اس دوران کچھ شکایتیں بھی موصول ہوتی ہیں لیکن کوشش یہی کی جارہی ہے کہ عازمین کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اور وہ بآسانی خدا کے گھر پہنچ سکیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ممبئی سے مہاراشٹر ہی نہیں دیگر ریاستوں سے مجموعی طور پر۳۴؍سے۳۵؍ہزار عازمین روانہ ہوں گے۔ اس کے لئے اسی حساب سے پیشگی تیاری کی گئی ہے۔ ممبئی سے کل۱۰۱؍پروازوں کے ذریعے یہ تمام عازمین۹؍جون تک روانہ ہوں گے جن میں سے۲۰؍ہزار عازمین اب تک روانہ کئے جاچکے ہیں اور بقیہ کی روانگی کا عمل جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK