حج اور عمرہ کی وزارت نے کہا ہے کہ۱۵؍ شوال، کے مطابق ۱۳؍ اپریل کے، عمرہ کی ادائیگی کیلئے مملکت میں داخل ہونے کی آخری تاریخ ہے۔
EPAPER
Updated: April 08, 2025, 9:01 PM IST | Riyadh
حج اور عمرہ کی وزارت نے کہا ہے کہ۱۵؍ شوال، کے مطابق ۱۳؍ اپریل کے، عمرہ کی ادائیگی کیلئے مملکت میں داخل ہونے کی آخری تاریخ ہے۔
حج اور عمرہ کی وزارت نےایک ذوالقعدہ،۲۹؍ اپریل ، کو غیر ملکی عمرہ زائرین کیلئےسعودی عرب سے روانگی کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ یہ اقدام سالانہ حج کے موسم کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے جوایک ذوالقعدہ سے شروع ہوتا ہے۔وزارت نے زور دیا کہ اس تاریخ کے بعدمملکت میں ٹھہرنا قابل سزا خلاف ورزی ہے۔ وزارت نے افراد کے ساتھ عمرہ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں سے درخواست کی کہ وہ مقررہ وقت کے اندر زائرین کی روانگی سے متعلق ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ: خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں فلسطینی صحافی احمد منصور زندہ جل گئے
وزارت نے خبردار کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد روانگی میں کوئی تاخیر خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔ کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے زائرین کے زیادہ دن ٹھہرنے کی اطلاع نہ دینے پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔