گزشتہ ۹؍ مہینوں سے جاری اسرائیلی حملوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خان یونس اور تل الہویٰ میں صہیونی فوج کو شدید نقصان پہنچایاہے۔
EPAPER
Updated: July 28, 2024, 1:01 PM IST | Agency | Gaza
گزشتہ ۹؍ مہینوں سے جاری اسرائیلی حملوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خان یونس اور تل الہویٰ میں صہیونی فوج کو شدید نقصان پہنچایاہے۔
گزشتہ ۹؍ مہینوں سے جاری اسرائیلی حملوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خان یونس اور تل الہویٰ میں صہیونی فوج کو شدید نقصان پہنچایاہے۔ حماس کی جنگجو اکائی ’’القسام بریگیڈ‘‘ کے مطابق اس نے جمعہ کو قابض فوج کے۴؍ ٹینکوں کونشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’غزہ میں ہم نے جو دیکھا اُس پر خاموش نہیں رہ سکتے‘‘
حماس کے حوالے سے آنے والی رپورٹوں کے مطابق تل الہویٰ میں قابض فوج کی دراندازی کا مقابلہ کرنےوالے گروپ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک ہوگئے۔ القسام بریگیڈ نے ایک رپورٹ میں کہاکہ القسام کے جنگجوؤں نے غزہ شہر کے جنوب میں تل الہوا محلے میں گھسنے والی گاڑیوں میں سے ایک پر سوار صہیونی فوجی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ ایک اور رپورٹ میں القسام بریگیڈز نے تل الہویٰ کے پڑوس میں ایک صہیونی ’مرکاوہ‘ ٹینک کو الیاسین ۱۰۵‘شیل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک ’تھنڈر‘ اینٹی پرسنل ڈیوائس کا دھماکہ بھی کیا گیا ہے۔ اسی محلے میں اسرائیل کی بری فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔ ایک دوسری کارروائی میں القسام بریگیڈ نے تل الہویٰ میں اسرائیل کے ۲؍ ’مرکاوہ -۴‘ ٹینکوں کو تباہ کردینے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس بیچ اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہےکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے آغاز کے بعد سے غزہ میں ہلاک ہونے والے اس کے عملے کی تعداد بڑھ کر۱۹۹؍ہو گئی ہے۔ یو این آر ڈبلیو اےنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسپتالوں اور صحت کی سہولیات میں اس کے تقریباً۱۱؍سو اہلکار مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔