Updated: August 28, 2024, 5:17 PM IST
| Telaviv
حماس نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر بین گویرکے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں کواسرائیلی حکومت نے اپنے خرچ پر مسجد اقصیٰ کی سیر کرانے کا اعلان کیا تھا، حماس نے اسے پیشہ وارانہ جرم سے تعبیر کیا، ساتھ ہی اس اقدام کو آگ سے کھیلنے کےمترادف قرار دیا۔
انتہا پسنداسرائیلی وزیر بین گویردیگر یہودیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں۔تصویر : ایکس
حماس نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر بین گویرکے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں کواسرائیلی حکومت اپنے خرچ پر مسجد اقصیٰ کی سیر کرانے کا اعلان کیا تھا۔حماس نے ایک مذمتی بیان جاری کرکے کہا کہ میں کہا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ خطے میں مذہبی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔حماس نے صیہونی سیاحت کو آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا، جس کے تنائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔اس کے علاوہ حماس نے عرب اور اسلامی ممالک سے بھی اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنےکا مطالبہ کیا، حماس کے مطابق اسرائیل کا یہ اقدام ایک پیشہ وارانہ جرم ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ پٹی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس سعودی عرب پہنچے
واضح رہے کہ اسرائیل کے دائیں بازو کےقومی سلامتی کے انتہا پسند وزیر اتامار بین گویر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں یہودیوں کو عبادت کیلئے سیناگاگ کی تعمیر کا اعلان کیا تھا،اس کے مطابق مسجد اقصیٰ کے اندر مسلمانوں کے ساتھ یہودیوں کو بھی اپنی عبادت کرنے کا حق حاصل ہے۔بین گویر نے یہ بیان سیکڑوں یہودی آبادکاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر یورش کرنے کے فوراً بعد دیا۔