• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہریانہ میں پولنگ کی تاریخ تبدیل، اب ۵؍ اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے

Updated: September 01, 2024, 2:00 PM IST | Agency | New Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے  ہریانہ میں بی جے پی کے پولنگ کی تاریخ کو تبدیل کرنے کے مطالبہ کو تسلیم کرلیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

Election Commission of India. Photo: INN
الیکشن کمیشن آف انڈیا۔ تصویر : آئی این این

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے  ہریانہ میں بی جے پی کے پولنگ کی تاریخ کو تبدیل کرنے کے مطالبہ کو تسلیم کرلیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ہریانہ کی تمام ۹۰؍اسمبلی نشستوں پر اب یکم اکتوبر کو نہیں بلکہ ۵؍ اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ساتھ ہی ۴؍ اکتوبر کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی اب  ۸؍ اکتوبر کو ہو گی۔ اس کا مطلب ہے کہ جموں کشمیر کے لئےبھی ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں بھی توسیع ہو گئی ہے کیوں کہ دونوں ہی ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی پہلے۴؍ اکتوبر کو ہونے والی تھی جسے اب تبدیل کرکے ۸؍ اکتوبر کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کافی غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ووٹرس بڑی تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔

یہ بھی پڑھئے:کملا ہیرس کو غزہ پالیسی پر ناراضگی کے باوجود خاطر خواہ مسلم ووٹ ملنے کی اُمید

دوسری طرف مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں کشمیر میں تیسرے مرحلہ کے تحت یکم اکتوبر کو ہونے والی ووٹنگ کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یعنی وہاں یکم اکتوبر کوہی  ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نےبتایا کہ یہ فیصلہ بشنوئی طبقہ کے حق رائے دہی اور روایات دونوں کا احترام کرنے کے  لئے کیا گیا ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ بشنوئی طبقہ نے اپنے مذہبی گرو کی یاد میں  تہوار منانے کی صدیوں پرانی روایت کو برقرار رکھا ہے جو اتفاق سے ووٹنگ والے دن ہی تھی۔  اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ووٹنگ کی تاریخ یکم اکتوبر سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انتخابی کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی تاریخ سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ ڈالیں۔  اس معاملے میں کانگریس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ہار کے خوف سے ہی  تاریخ تبدیل کروائی ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ وہ کوئی بھی تاریخ تبدیل کروالیں لیکن  ہریانہ اور کشمیر میں بی جے پی تاریخ کا حصہ بننے جارہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK