• Sun, 19 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہریانہ: نشانہ باز منو بھاکر کی نانی اور ماموں کی سڑک حادثے میں موت

Updated: January 19, 2025, 6:04 PM IST | Haryana

کھیل رتن ایوارڈ یافتہ منو بھاکرکی نانی ساوتری دیوی اور ماما یدھ ویر سنگھ کی اتوار کی صبح ہریانہ کے چرکھی دادری میں ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔

Manu Bhaker, the condition of the car after the accident can be seen. Photo: INN.
منوبھاکر، حادثے کے بعد کارکی حالت دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

بین الاقوامی شوٹر اور کھیل رتن ایوارڈ سے سرفراز منو بھاکر کیلئے بُری خبر سامنے آئی ہے۔ ان کی نانی ساوتری دیوی اور ماما یدھ ویر سنگھ کی اتوار کی صبح ہریانہ کے چرکھی دادری میں ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ یہ حادثہ صبح ساڑھے ۹؍ بجے قومی شاہراہ۳۳۴؍ بی پر دادری کے لوہارو چوک اور مہندر گڑھ بائی پاس کے درمیان بریجا کار اسکوٹی میں ٹکر کی وجہ سے ہوا۔ کار کی ٹکر سے اسکوٹی پر سوار ۵۵؍ سال کے یدھ ویر سنگھ اور ان کی ماں (۷۵؍ سال) ساوتری دیوی کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد کار بھی موقع پر پلٹ گئی اور کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ دونوں منو بھاکر کے رشتہ دار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی اسمبلی کی۷۰؍ سیٹوں کیلئے ۹۸۱؍ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

ذرائع کے مطابق منو بھاکر کے ماما یدھ ویر سنگھ ہریانہ روڈ ویز میں ڈرائیور تھے اور آج صبح وہ ڈیوٹی کیلئے اسکوٹی سے نکلے تھے۔ ان کے ساتھ منو کی نانی ساوتری دیوی بھی تھیں جنہیں لوہارو چوک واقع اپنے چھوٹے بیٹے کے گھر جانا تھا، اس لئےوہ بھی اسکوٹی پر ان کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہو گئیں۔ جیسے ہی وہ دونوں کلیانہ موڑ پر پہنچے، غلط سائڈ سے آ رہی تیز رفتار بریجا کار نے ان کی اسکوٹی کو زوردار ٹکر مار دی جس سے دونوں کی وہیں موت ہو گئی۔ اس حادثے سے منو بھاکر اور ان کے کنبہ کو گہرا صدمہ لگا ہے۔ یاد رہے کہ دو دن قبل ہی منو بھاکر کیلئے ایک خوشگوار لمحہ سامنے آیا تھا جب انہیں صدر جمہوریہ سے کھیل رتن ایوارڈ ملا تھا۔ منو بھاکر کو جمعہ کے دن قومی کھیل ایوارڈ-۲۰۲۴ء کے موقع پر صدر دروپدی مرمو نے باوقار میجر دھیان چند کھیل رتن انعام سے نوازا تھا۔ ۲۲؍سالہ منو بھاکر نے گزشتہ سال پیرس اولمپکس میں ۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل انفرادی اور ۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلوں میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK