• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہریانہ: نائب سنگھ سینی نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

Updated: October 17, 2024, 2:30 PM IST | Chandigarh

آج ہریانہ میں بی جے پی کے لیڈر نائب سنگھ سینی نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ نے انہیں یہ حلف دلایا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم مودی اور ریاستی بی جے پی لیڈران نے شرکت کی تھی۔

Naib Singh Saini taking oath. Photo: PTI
نائب سنگھ سینی حلف لیتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

بی جے پی کے لیڈر نائب سنگھ سینی نے آج ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ نے انہیں یہ حلف دلایا ہے۔ خیال رہے کہ بی جے پی نے مشرقی ریاست میں تیسری مرتبہ حکومت بنائی ہے۔ بی جے پی کے ایم ایل اے انیل وج، کرشن لال پنوار، راہ نربیر سنگھ،  مہیپال ڈھانڈا اور ویپول گوئل نے کابینی وزراء کےطور پر حلف لیا ہے۔

\

نائب سنگھ سینی وزیر اعظم مودی کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

اروند کمار شرما، کرشن بیدی، شیام سنگھ رانا اور رنبیر سنگھ نے ریاستی حکومت کے وزراء کے طورپر حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے متعدد ریاستی وزراء، پارٹی لیڈران اور مرکزی لیڈران نے شرکت کی تھی۔ نائب سنگھ سینی بدھ کو بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کےلیڈر منتخب ہوئے تھے۔ 

غزہ میں غذائی امداد کی فراہمی پر سخت ترین پابندیاں، بھکمری کا خطرہ

خیال رہے کہ بی جے پی نے ہریانہ کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کی تھی۔ زعفرانی پارٹی نے اسمبلی کی ۹۰؍ سیٹوں میں سے ۴۸؍ سیٹیں اپنے نام کی تھیں۔البتہ کانگریس نے ۳۷؍ سیٹیں حاصل کی تھیں۔ نائب سنگھ سینی نے لدوا اسمبلی حلقے سے الیکشن جیتا تھا۔ یاد رہے کہ بدھ کو جموں کشمیر میں عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ پارٹی لیڈر سریندر کما چودھری نے جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK