• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہریانہ: پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کی کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات

Updated: September 04, 2024, 6:54 PM IST | Chandigarh

ہریانہ میں حال ہی میں ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے راہل گاندھی سے ملاقات کی، جس کے بعد ان پہلوانوں کے انتخاب لڑنے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ونیش پھوگاٹ جولانا سے اور بجرنگ پونیا بڈلی سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گی۔

Vinesh Phogat, Rahul Gandhi and Bajrang Punia. Photo: INN
ونیش پھوگاٹ، راہل گاندھی اور بجرنگ پونیا۔تصویر: آئی این این

ہندوستان کے مایہ ناز پہلوان بجرنگ پونیا اورونیش پھوگاٹ نے پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔جس کےبعد یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ شاید آنے والے اسمبلی انتخاب میں دونوں کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ کانگریس کے ایکس میڈیا اکائونٹ نے اس ملاقات کی تصویر جاری کی ہے۔خبروں کے مطابق دونوں کانگریس کے انتظامی جنرل سکڑیٹری کے سی وینوگوپال سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ۲۰۲۳ء میں کشتی فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج میں دونوں کا نام  سب سے نمایاں تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: آرجی کرمیڈیکل کالج میں سی آئی ایس ایف کومعاونت فراہم کی جائے: مرکز

خیال کیا جا رہا ہے کہ پھوگاٹ جولانا سیٹ کے موجودہ رکن اسمبلی جن نایک پارٹی کے امر جیت ڈھانڈا کے مقابل انتخاب لڑیں گی، جبکہ بجرنگ پونیاکانگریس کی بڈلی سیٹ سے انتخاب لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK