• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہریانہ: یوٹیوبرجوڑے کی رہائشی عمارت کے ساتویں منزلے سے چھلانگ لگا کر خودکشی

Updated: April 13, 2024, 7:32 PM IST | Haryana

ہریانہ کے ضلع جھجر کی ایک رہائشی عمارت کے ساتویں منزلےسے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر ایک یوٹیوبر جوڑے نے خودکشی کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ انہوں نے اتنا سنگین قدم کیوں اٹھایاجبکہ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پولیس نے بتایا ہے کہ ہریانہ کے ضلع جھجر  کی رہائشی عمارت کے ساتویں منزلے سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر ایک بوٹیوبر جوڑے نے خودکشی کر لی۔ مہلوکین میں یوٹیوبر گرویت (۲۵؍) اور نندنی(۲۲؍) شامل ہیںجن کا تعلق اتراکھنڈ کے دہرادون سے ہے۔
پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وہ بہادر گڑھ میں واقع اس عمارت میں گزشتہ ایک ماہ سے رہ رہے تھے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا تھا۔ پولیس کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں کیا جا سکا ہے کہ انہوں نے اتنا سنگین قدم کیوں اٹھایا تھا۔ ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: میرٹھ: لبِ سڑک عید کی نماز ادا کرنے والے سیکڑوں مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ انہوں نے صبح ۶؍ بجے خودکشی کی تھی۔ وہ رات میں شوٹ کے بعد کافی دیری سے گھر پہنچے تھے ۔ بعد ازیں ان کے درمیان نامعلوم مسئلے پر بحث ہوئی تھی۔اس حوالے سے تفتیشی افسر جگبیر نے بتایا کہ ہم اس معاملے کی تفتیش کر رہےہیں۔
جائے وقوع پر فورینسک ٹیم موجود ہے جو اس معاملے کی تفتیش کرنے کیلئے ثبوت اکھٹے کر رہے ہیں۔ یہ دونوں افرادکانٹینٹ کریٹر تھے جن کا خود کا چینل تھا۔ یہ فیس بک اور یوٹیوب جیسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیلئے شورٹ فلمز بناتے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK