• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہاتھرس حادثہ: راہل گاندھی کی لواحقین سے ملاقات، حادثے کی فوری تفتیش کا مطالبہ

Updated: July 05, 2024, 3:15 PM IST | Lucknow

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج ہاتھرس کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ راہل نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’اس حادثے کی تفتیش ہونی چاہئے اور انتظامیہ کی جانب سے غفلت برتی گئی ہے۔‘‘

Rahul Gandhi during the meeting with the families of the victims. Photo: PTI
راہل گاندھی متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، جنہوں نے آج ہاتھ رس جا کر ان متاثرین سے ملاقات کی جو بھگدڑ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے، نے کہا کہ ’’انتظامیہ کی طرف سے غفلت برتی گئی ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’میں ایسا صرف سیاسی بیان بازی کیلئے نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ اس معاملے میں کوتاہی برتی گئی ہے اور اس کی تحقیق ہونی چاہئے۔ سب سے اہم یہ ہے کہ متاثرین کو معاوضہ ملنا چاہئے۔‘‘

متاثرین کے اہل خانہ کو راہل گاندھی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’لواحقین کو معاوضہ کی ابھی زیادہ ضرورت ہے۔ اگر انہیں معاوضہ فراہم کرنے میں تاخیر کی گئی تو یہ ان کیلئے غیر کارآمد ہوگا۔ میں نے ان سے ذاتی طور پر بات چیت کی تھی۔‘‘ راہل گاندھی ، ہاتھ رس کے دورے سے قبل علی گڑھ کے پیلا خانہ گاؤں گئے تھے، جہاں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’عوام نے بی جے پی کو۴۴۰؍ وولٹ کا جھٹکا دیا ہے‘‘

اس ضمن میں وہاں موجود ایک خاتون نے کہا کہ ’’انہوں (راہل گاندھی) نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی جانب سے ہماری ہر ممکن مدد کریں گے۔ ’’ستسنگ‘‘ جائے واردات کا انتظام ٹھیک نہیں ہے۔ یہاں بہترین طبی خدمات نہیں فراہم کی جا رہی ہے۔ میری بھابھی کو درست علاج کے ذریعے بچایا جا سکتا ہے۔ جائے واردات کے انتظامات ٹھیک نہیں ہیں۔‘‘ اس درمیان اس حادثے میں ہلاک ہونے والے ۱۲۳؍افراد کی لاشوں کی شناخت کرنے کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK